Bharat Express

PM Modi Speech in Parliament: ’اندرا-نہرو، کانگریس اور انڈیا الائنس پر زبردست حملہ، رام کا نام اور مودی کی گارنٹی’ وزیراعظم مودی کی پارلیمنٹ میں خاص باتیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب پر اظہارتشکرکی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کانگریس ایک ہی خاندان میں الجھی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے۔ (تصویر: سنسد ٹی وی)

Parliament Budget Session 2024: وزیراعظم نریندرمودی نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب پراظہارتشکرکی تحریک پربحث کا جواب دیتے ہوئے کانگریس اور دیگراپوزیشن جماعتوں کو سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے اپوزیشن کوآگے نہیں بڑھنے دیا۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا۔ ایسا کرکے اپوزیشن نے پارلیمنٹ اور ملک کو نقصان پہنچایا۔ اس وقت ملک کو ایک صحت مند اوراچھی اپوزیشن کی ضرورت ہے۔

پی ایم نے نہرو اوراندرا گاندھی کا کیا ذکر

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سابق وزیراعظم جواہرلال نہرونے لال قلعہ سے کہا تھا کہ ہندوستان میں عام طورپرمحنت کرنے کی عادت نہیں ہے۔ ہم اتنا کام نہیں کرتے جتنا یورپ، جاپان، چین، روس اورامریکہ کرتے ہیں۔ ہندوستانیوں کے بارے میں جواہرلال نہرو کا نظریہ یہ تھا کہ ہندوستانی سست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرا گاندھی کی سوچ جواہرلال نہروسے زیادہ مختلف نہیں تھی۔ انہوں نے لال قلعہ سے کہا تھا ’’بدقسمتی سے ہماری عادت ہے کہ جب کوئی نیک کام مکمل ہونے والا ہوتا ہے تو ہم خود اطمینانی کا شکارہوجاتے ہیں اورجب کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ہم مایوس ہو جاتے ہیں۔

 ادھیر رنجن اور کھڑگے کانام لے اپوزیشن پرکی سخت تنقید

انہوں نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ ادھیربابو کی حالت ہم دیکھ رہے ہیں، لیکن ایک فیملی کی خدمت تو کرنی ہوتی ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے تواس ایوان سے اس ایوان میں شفٹ ہوگئے۔ غلام نبی آزاد تو پارٹی سے ہی شفٹ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کی باتیں سننے کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ انہوں نے طویل عرصے تک وہاں (اپوزیشن میں) بیٹھنے کا عہد کرلیا ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگ الیکشن لڑنے کی ہمت ہارچکے ہیں، کچھ نے پچھلی باربھی سیٹیں بدلی تھیں اوراس باربھی بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ایم مودی نے لوک سبھا میں کہا کہ عوام اپوزیشن کو جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہربارکی طرح آپ (اپوزیشن) نے عوام کو مایوس کیا۔ لیڈر بدل گئے ہیں لیکن وہ وہی پرانی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ اگر یہ انتخابی سال ہوتا تو ہم زیادہ محنت کرتے۔ اپوزیشن کی اس حالت کے لیے کانگریس پارٹی ذمہ دار ہے جو کچھ نیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کانگریس پر کیا بڑا حملہ

وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہم نے 17 کروڑ سے زیادہ گیس کنکشن دیئے ہیں۔ کانگریس کی رفتارسے چلتے تو اس کام کو کرنے میں اور 60 سال لگ جاتے ہیں۔ تین نسل دھوئیں میں کھانا بناتے بناتے گزرجاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی جو ذہنیت ہے، جس کا ملک کو بہت نقصان ہوا ہے۔ کانگریس کوملک کی طاقت پرکبھی یقین نہیں تھا، وہ خود کو حکمراں سمجھتے تھے اورعوام کو کمترسمجھتے تھے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس حکومت آج ملک میں جس رفتار سے کام ہو رہا ہے، اس کا تصوربھی نہیں کرسکتے۔ ہم نےغریبوں کے لئے 4 کروڑگھربنائے، جن میں سے 80 لاکھ پکے گھرشہری غریبوں کے لئے بنائے گئے۔ اگرکانگریس کی رفتارسے کام ہوا ہوتا تواتنا کام پورا کرنے میں 100 سال، 100 نسلیں لگ جاتیں۔

 وزیراعظم نے پریوارواد پرکیا حملہ

وزیراعظم مودی نے ایوان میں راہل گاندھی کا نام لئے بغیرکہا کہ ایک ہی پروڈکٹ کو باربار لانچ کرنے کے چکرمیں کانگریس کی دوکان پرتالا لگانے کی نوبت آگئی ہے۔ یہ صرف پریوارواد کے سبب ہو رہا ہے۔ کانگریس ایک فیملی میں الجھ گئی ہے۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں نے امت شاہ اورراجناتھ سنگھ کا نام لیا تو وزیراعظم مودی نے کہا کہ کسی پریوارمیں اپنے بل بوتے پراورعوامی حمایت سے ایک سے زیادہ لوگ سیاسی حلقوں میں ترقی کرتے ہیں تو اسے ہم نے پریوارواد نہیں کہا۔ ہم پریوارواد اسے کہتے ہیں، جب فیملی یاپریوار پارٹی چلاتا ہے، فیملی کے لوگوں کو ترجیح دیتا ہے اورسارے فیصلے فیملی کے لوگ کرتے ہیں۔ یہ پریوارواد ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق بڑا دعویٰ

وزیراعظم مودی نے کہا کہ میری گانٹی ہے کہ ہماری تیسری مدت کار میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنے گی۔ میری تیسری مدت میں ایسا ہوکررہے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ملک میں جس رفتارسے کام ہو رہا ہے، اس کا تو کانگریس تصوربھی نہیں کرسکتی تھی۔ دراصل، سال 2014 اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے جیت حاصل کی تھی۔ اس بار بھی این ڈی اے جیت جائے گی تو ہیٹ ٹرک لگ جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

 

    Tags:

Also Read