Bharat Express DD Free Dish

HAJJ 2024: پاکور سے عازمین حج کا قافلہ مدینہ منورہ کے لیے روانہ

لوگوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں۔ اس بار جھارکھنڈ-بہار کے تمام عازمین کولکتہ سے پرواز کریں گے۔

پاکور۔ بدھ کو ضلع سےعازمین حج  کو روانہ کیا گیا۔ پاکور، ہیران پور، لٹی پارہ وغیرہ کے عازمین بلوگھاٹ ٹرین سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوئے۔ عازمین حج پر مشتمل یہ قافلہ  کولکتہ سے جدہ کے لیے پرواز کرے گا۔ سعودی عرب میں واقع مکہ اور مدینہ کی زیارت کرنا  مسلمان کا خواب ہوتا ہے۔ ہر سال ملک بھر سے لاکھوں مسلمان وہاں جاتے ہیں۔ اہل خانہ اور دوستوں نے صمد علی اور حج پر جانے والے دیگر حاجیوں کو الوداع کیا۔

پاکوڑ ریلوے اسٹیشن پر حج پر جانے والے عازمین کے رشتہ داروں اور دوستوں کے علاوہ شہر کے لوگ بھی موجود تھے۔ لوگوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں۔ اس بار جھارکھنڈ-بہار کے تمام عازمین کولکتہ سے پرواز کریں گے۔ عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیے عزیز الاسلام، نارائن بھگت، وکاس ساہا، کملیش ساہا، شاہد اقبال، دولت مومن، اسحاق انصاری وغیرہ موجود تھے۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read