Bharat Express DD Free Dish

Green Crackers in Delhi NCR: دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے والے نوٹ کرلیں، کب ہے جلانا، سپریم کورٹ نے عائد کی سخت شرائط

 عدالت نے یہ بھی کہا کہ پٹاخوں پر پابندی سے دہلی-این سی آر کی آلودگی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے اور تہوار کے جذبے اور پٹاخے کی صنعت سے وابستہ افراد کے مفادات پر غور کیا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر کے لوگوں کو دیوالی پر ایک اہم تحفہ دیا ہے۔ عدالت نے دہلی-این سی آر میں گرین  پٹاخوں کی فروخت پر پابندی ہٹا دی ہے اور پٹاخے جلانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے کہا کہ عدالت نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور امیکس کیوری کی تجاویز پر غور کیا، جنہوں نے تہوار کے دوران پٹاخے بنانے والوں اور عوام کو یہ ریلیف دینے کی سفارش کی۔

سی جے آئی گوئی نے کہا کہ گرین  پٹاخوں کے علاوہ پٹاخوں کی اسمگلنگ تشویشناک ہے۔ ہمیں متوازن رویہ اپنانا چاہیے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ ہریانہ کے 14 اضلاع این سی آر میں ہے، یعنی پٹاخے پر پابندی سے ریاست کا 70 فیصد متاثر ہے۔ پچھلی سماعت میں ایس جی تشار مہتا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ لوگوں کو تہوار کے دوران پٹاخے جلانے کی اجازت دی جائے۔ پٹاخے بنانے والوں نے یہ بھی دلیل دی کہ صرف پٹاخوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ پرالی جلانے اور گاڑیوں کی آلودگی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ کیا 2018 میں پٹاخوں پر پابندی کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں کمی آئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔

پٹاخے کون بیچ سکتا ہے؟

 عدالت نے یہ بھی کہا کہ پٹاخوں پر پابندی سے دہلی-این سی آر کی آلودگی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے اور تہوار کے جذبے اور پٹاخے کی صنعت سے وابستہ افراد کے مفادات پر غور کیا جانا چاہیے۔ این سی ٹی اور مرکزی حکومتوں نے عدالت سے پٹاخوں سے متعلق استثنیٰ کی درخواست بھی کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پٹاخوں کی فروخت کی چھوٹ صرف ان مینوفیکچررز کو دی گئی ہے ،جنہیں نیشنل انوائرمنٹل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (NEERI) اور پیٹرولیم اینڈ ایکسپلوسیوز سیفٹی آرگنائزیشن (PESO) نے لائسنس دیا ہے۔

پٹاخوں کی اجازت کب ​​تک ہے؟

عدالت نے کہا کہ NEERI کے لائسنس یافتہ مینوفیکچررز کو 18 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک محدود مقامات پر پٹاخے فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ عدالت نے  پیٹرولنگ  ٹیموں کو علاقے کی نگرانی اور نمونوں کی جانچ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیو آر کوڈ والے پٹاخے فروخت کیے جائیں، فرضی پٹاخے بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دیوالی سے پہلے والے دن اور دیوالی والے دن  عدالت نے یہ بھی کہا کہ صبح 6 سے 7 بجے اور رات 8 سے 10 بجے تک پٹاخے چلانے کی اجازت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read