Bharat Express DD Free Dish

Patanjali entered in insurance sector: بابا رام دیو کی ملکیت والی کمپنی پتنجلی آیوروید انشورنس سیکٹر میں داخل ہوئی، میگما جنرل انشورنس کے حصص خریدے

اشیائے خورد و نوش اور صحت سے متعلق پروڈکٹس کے لے مشہور بابا رام دیو کی ملکیت والی پتنجلی آیوروید نے میگما جنرل انشورنس میں اکثریتی حصص حاصل کرکے عام بیمہ کے شعبے میں قدم رکھا ہے۔ یہ اقدام کمپنی کے لیے ایک نمایاں توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔

اشیائے خورد و نوش اور صحت سے متعلق پروڈکٹس کے لے مشہور بابا رام دیو کی ملکیت والی پتنجلی آیوروید نے میگما جنرل انشورنس میں اکثریتی حصص حاصل کرکے عام بیمہ کے شعبے میں قدم رکھا ہے۔ یہ اقدام کمپنی کے لیے ایک نمایاں توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔ لین دین کے ایک حصے کے طور پر پتنجلی آیوروید میگما جنرل انشورنس کو فروغ دینے والے ادارے کا کردار ادا کرے گا۔ یہ اہم تنظیم ہندوستان میں بیمہ کے منظر نامے کو نیا رخ دے سکتی ہے۔ اس معاہدے سے پتنجلی کا بزنس پورٹ فولیو بھی مزید متنوع ہو جائے گا۔

بیمہ کے شعبے میں آنے کی وضاحت کرتے ہوئے پتنجلی آیوروید کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’یہ شعبہ 100% ایف ڈی آئی کے آغاز کے ساتھ دلچسپ ریگولیٹری اصلاحات سے گزر رہا ہے۔ بنیادی طور پر ہندوستان میں عام بیمہ ترقی یافتہ ممالک کے مقالبے بہت کم ہے۔ اور ہمارا یہ قدم IRDAI کے 2047 تک ’’سب کے لیے بیمہ‘‘ کا وژن اس فرق کو ختم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ میگما جنرل انشورنس ہماری سرمایہ کاری کی صلاحیت، دیہی منڈیوں تک رسائی سمیت بڑے پیمانے پر ڈسٹری بیوشن کی طاقت سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے، کیوں کہ پتانجلی آیوروید کے پروڈکٹس 2,00,000 کاؤنٹرز کے ساتھ ساتھ ریلائنس ریٹیل، ہائپر سٹی، اسٹار بازار اور 250 پتانجلی میگا اسٹورز پر دستیاب ہیں۔

لین دین کے شراکت دار

اس لین دین میں کئی فروخت کنندگان شامل ہیں، جن میں سب سے زیادہ قابل ذکر سینوٹی پراپرٹیز ہے، جو ممتاز کاروباری ادار پونا والا اور رائزنگ سن ہولڈنگز کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس معاہدے سے پہلے سینوٹی پراپرٹیز کے پاس میگما جنرل انشورنس میں 74.5 فیصد حصص تھے۔ سینوٹی پراپرٹیز کے بانی آدر پونا والا نے اس لین دین کو لے کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا “ہمیں فخر ہے کہ میگما جنرل انشورنس نے اپنے کاروبار کو خوردہ اور کارپوریٹ دونوں حصوں میں احتیاط کے ساتھ آگے بڑھایا ہے، جس میں 18,000 سے زیادہ ایجنٹس، 2,000 سے زیادہ کارپوریٹس، 14 OEMs بشمول تمام بڑے OEMs، اور مالیاتی خدمات کے کاروبار میں 80 سے زیادہ کھلاڑی شامل ہیں۔ اس نے پچھلے 5 سالوں میں 26 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پتنجلی آیوروید اور ڈی ایس گروپ کی نئی ملکیت کے تحت یہ جنرل انشورنس انڈسٹری میں اپنی مضبوط شراکت جاری رکھے گا۔‘‘

دیگر فروخت کنندگان میں سیلیکا ڈیولپرس، جاگوا ایڈوائزری سروسز، کیکی مستری، اتل ڈی پی فیملی ٹرسٹ، شاہی اسٹرلنگ ایکسپورٹس اور کیو آر انوسٹمنٹ اینڈ ہولڈنگز شامل ہیں۔ وہیں خریداروں میں پتنجلی آیوروید کے علاوہ، ایس آر فاؤنڈیشن، آر آئی ٹی آئی فاؤنڈیشن، آر آر فاؤنڈیشن، سروچی فاؤنڈیشن اور سواتی فاؤنڈیشن سمیت متعدد دیگر فاؤنڈیشنز نے بھی میگما جنرل انشورنس میں حصہ حاصل کیا ہے۔ اس لین دین سے میگما جنرل انشورنس کے لیے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے، ہندوستان میں اپنی مارکیٹ پوزیشن کو مضبوط کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ پتنجلی کی موجودگی اس کمپنی کے لیے بہترین مواقع فراہم کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی اس فیلڈ کے دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مقابلہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔