Modi Chairs First Cabinet Meeting: سیوا تیرتھ میں مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس، وزیراعظم مودی نے بتائی اس کی اہمیت
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں نئے تعمیر شدہ وزیراعظم دفتر ’سیوا تیرتھ‘ میں مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔
Amit Shah’s Mission Seemanchal: امت شاہ کا مشن سیمانچل، 25 فروری سے بہار کا تین روزہ دورہ، بھارت–نیپال سرحدی سکیورٹی کا لیں گے جائزہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھ سے تین روزہ دورۂ بہار پر رہیں گے، جہاں وہ ریاست کے سرحدی اضلاع میں سکیورٹی اقدامات، انتظامی تیاریوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ چونکہ معاملہ بھارت–نیپال سرحد سے جڑا ہے، اس لیے سکیورٹی انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔
NCERT Includes Corruption in Judiciary: این سی ای آر ٹی نے آٹھویں جماعت کی نئی نصابی کتاب میں شامل کیا مضمون ’عدلیہ میں بدعنوانی‘
پہلی بار، نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے اپنی آٹھویں کلاس کی سوشل سائنس کی نصابی کتاب میں ’عدلیہ میں بدعنوانی‘ پر ایک سیکشن متعارف کرایا ہے۔ یہ گزشتہ ایڈیشن سے ایک بڑی تبدیلی ہے، جس میں بنیادی طور پر عدالتوں کے ڈھانچے اور کردار پر توجہ دی گئی تھی۔
India-Israel Relations: جے رام رمیش نے وزیراعظم مودی کے دورۂ اسرائیل کو ’منافقانہ اور موقع پرستانہ‘ قرار دیا، فلسطین سے متعلق حکومت کے موقف پر سوال
جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 18 نومبر 1988 کو ریاست فلسطین کو تسلیم کیا تھا اور الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے اس تاریخی ورثے کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت فلسطینی کاز سے وابستگی کے حوالے سے بیانات تو دیتی ہے، لیکن عملی طور پر اسے ترک کر چکی ہے۔
Lucknow University Namaz Row: لکھنو یونیورسٹی میں نماز پڑھنے کا معاملہ، 13 طلبہ کو کو جاری کیا گیا نوٹس، 50-50 ہزار کے مچلکے کا حکم
لکھنو یونیورسٹی کے کیمپس کی لال بارادری کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں ہندو طلبہ نے چین بنا کر مسلم طلبہ کو نماز پڑھنے میں مدد کی تھی۔ پیر کے روز طلبہ کے دوسرے گروپ نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
Srinagar International Airport: مرکز نے سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1,677 کروڑ روپے کی لاگت سے سول انکلیو کی ترقی کو دی منظوری
نئے ٹرمینل کا ڈیزائن جدید طرز تعمیر اور کشمیر کی ثقافتی وراثت کا حسین امتزاج ہوگا، جس میں روایتی لکڑی کی نقش و نگاری اور مقامی دستکاری کی جھلک نمایاں ہوگی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے کشادہ لاؤنج، منظم پروسیسنگ ایریاز اور جدید سکیورٹی و چیک ان سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Viksit Bharat 2047: ’وکست بھارت 2047‘ کے ہدف میں اے آئی کا کلیدی کردار، عالمی سطح پر بھارت کے اے آئی تعاون کا اعتراف
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر بنے کمار سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت مصنوعی ذہانت کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران ہونے والے احتجاج کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، لیکن اسے تعمیری اور مناسب انداز میں پیش کیا جانا چاہیے۔
Kerala Renamed: تبدیل ہو جائے گاکیریل کا نام! نام تبدیلی کی تجویز کو ملی ہری جھنڈی، جانیے کیا ہوگا نیا نام؟
مرکزی کابینہ نے منگل کو جنوبی بھارت کے ریاست کیرالہ کا نام بدل کر ’کیرا لم‘ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔ یہ تجویز ریاستی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی تھی، جسے پہلے تکنیکی وجوہات کی بنا پر ترمیم کے لیے واپس بھیجا گیا تھا۔
National Security Issue: ’’چین کو جواب دینے کا وقت آیا تو حکومت خاموش رہی‘‘ راہل گاندھی کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید
کانگریس کی ’کسان مہاچوپال‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ پروگرام بھارت اور امریکہ کے درمیان ہوئے عبوری تجارتی معاہدے کے خلاف منعقد کیا گیا تھا، جس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔
Cabinet approves Metro extension: وزیراعظم کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے گفٹی سٹی سے شاہ پور تک میٹرو توسیع کو منظوری دی
یہ کوریڈور احمد آباد اور گفٹ علاقے کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائے گا۔ مجوزہ راستے پر واقع بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ توسیع احمد آباد اور گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کاروبار، روزگار اور تعلیم سے متعلق سفری ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جس سے نیٹ ورک انضمام اور مسافروں کی سہولت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔





