Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آکلینڈ میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے 30 سال پرانا مفلر دکھایا اور بھارت-نیوزی لینڈ تعلقات کو نئی سمت دینے کی بات کی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد، سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

احتجاج کے دوران جمعہ کی دیررات نروتم مشرا کے ایک حامی نے خودسوزی کی کوشش بھی کی، تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے پٹرول سے بھری بوتل چھین لی، جس کے بعد دیگرحامیوں اورپولیس افسران نے اسے سمجھا بجھا کرمعاملہ ٹھنڈا کر دیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نروتم مشرا کے حامیوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ مشرا کو اتوارکوٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔

حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بندرگاہوں کی سکیورٹی صرف انہی نجی سکیورٹی ایجنسیوں کو سونپی جائے گی جن کے اہلکاروں نے سی آئی ایس ایف سے خصوصی تربیت حاصل کی ہو۔ساحلی علاقوں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ماہی گیری کے مراکز اور فش لینڈنگ سینٹرز پر مستقل پولیس فورس تعینات کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نالے کا سلیب کافی عرصے سے ٹوٹا ہوا تھا اور اس کی شکایت کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے کی گئی تھی، مگر اس کی مرمت نہیں کرائی گئی۔ بارش کے دوران پانی بھر جانے سے ٹوٹا ہوا حصہ مکمل طور پر چھپ گیا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

مجوزہ قانون کے تحت روس سے خام تیل، قدرتی گیس، یورینیم اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات خریدنے والے ممالک کی امریکہ کو برآمد کی جانے والی اشیا اور خدمات پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ یہ بل 2025 کے "سینکشننگ رشیا ایکٹ" کو مزید سخت بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

سیاحت کے شعبے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی، جہاں دونوں ممالک نے ایک مفاہمتی انتظام پر دستخط کیے اور فضائی کمپنیوں سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازیں شروع کرنے کی اپیل کی۔ زراعت، باغبانی، جنگلات، مویشی پالنے اور ڈیری کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایس پی میور کھنڈیلوال نے بتایا کہ جمعہ کی شام تقریباً چھ بجے سے تین ہزار سے زائد افراد شہر میں احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے بازار بند کرائے اور این ایچ-44 پر چکہ جام کر دیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کئی مرتبہ شاہراہ خالی کرنے کی اپیل کی، لیکن مظاہرین نے انکار کر دیا۔

وزیر اعظم مودی جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق آکلینڈ پہنچے تھے، جہاں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے خود ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ اس استقبال کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے سفارتی تعلقات اور باہمی اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ پہنچنے کے فوراً بعد وزیر اعظم مودی نے بھارتی برادری سے ملاقات کی۔

وسطی اتر پردیش کے اوپر فعال کم دباؤ کا علاقہ شمالی بھارت کے موسم کو متاثر کر رہا ہے، جس سے پہاڑی اور میدانی دونوں علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں آج شدید بارش اور تیز آندھی کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔