Bharat Express DD Free Dish

قومی

ذات پات کی مردم شماری کے بارے میں عمران نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں ذات پات کی مردم شماری کیوں نہیں کراتی۔ بہار کی طرح یہاں بھی ذات پات کا ڈیٹا جاری کیا جانا چاہیے۔

سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کہا کہ آج اس ملک کے اندر ہماری مساجد کو مندروں میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور کئی جگہوں پر مسجدوں کو گرانے کی بات ہو رہی ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ ہر محاذ پر ناانصافی ہو رہی ہے

نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں رفا چیمبر آف کامرس دہلی کی جانب سے بزنس سمٹ منعقد کی گئی جس کاہدف بزنس کی ترقی میں بہتر اقدام، صنعت کاروں کو با ختیار بنانا اور بزنس کمیونیٹی کیسے اس سے فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔ اس میٹ میں تقریبا 125 سے زائد لوگوں نے شرکت کی، جس میں خاص طور سے مختلف میدانوں میں تجارت کرنےوالے تجار شامل ہوئے۔

بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ میں لڑائی ہوئی تھی اور ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر کافی تناؤ ہوا تھا۔ بی جے پی کے ترجمان نریندر سلوجا نے کہا، "کانگریس ایک بھگدڑ مچانے والی پارٹی بن گئی ہے۔ بڑے لیڈر انتخابی میدان سے مسلسل بھاگ رہے ہیں۔ دگ وجے سنگھ الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں

بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ کے ترجمان سمیک بھٹاچاریہ نے کہا، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) گھوٹالے کے معاملے میں عدالت کی ہدایت کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اگر ترنمول کانگریس کو کسی چیز کا خوف نہیں ہے تو وہ مرکزی ایجنسیوں کے سامنے پیش ہونے سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟ اگر انہیں کوئی شکایت ہے تو وہ قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کے گھر پر آج صبح سے ہی ای ڈی کی ٹیم چھاپہ مار کاروائی کررہی تھی ،اس بیچ اب سنجے سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ای ڈی کی ٹیم نے سنجے سنگھ کو پوچھتاچھ کے بعد ان کے گھر سے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کےجی 20سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان نہ آنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امیتابھ کانت نے کہا کہ اٹلی میں منعقدہ جی 20سربراہی اجلاس میں صرف 14 سربراہان مملکت نے شرکت کی تھی۔

خالصتانی حامیوں نے برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دوریسوامی کو گرودوارے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ برطانوی حکومت کو واقعے کی معلومات دینے کے ساتھ ساتھ حکومت ہند سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’کابینہ کی میٹنگ پی ایم مودی کی صدارت میں ہوئی‘‘۔ ہم نے رکھشا بندھن اور اونم کے موقع پر ایل پی جی سلنڈر میں 200 روپے کی کمی کی تھی۔ یہ قیمت 1100 روپے سے کم ہو کر 900 روپے ہو گئی۔

مشہورہندوستانی کمپنی ریلائنس نے آج ایک بڑا سودا کیا ہے۔ اس نے برطانوی فیشن سیکٹر کی خوردہ کمپنی سپر ڈری کی جنوبی ایشیائی آئی پی خریدی ہے۔ یہ ڈیل ریلائنس نے تقریباً 402 کروڑ روپے میں کی ہے۔ معاہدے کی صورت میں کی گئی اس ڈیل کے تحت جوائنٹ وینچر کمپنی جنوبی ایشیا کے ممالک میں سپر ڈری کا ٹریڈ مارک استعمال کر سکے گی۔