Bharat Express DD Free Dish

قومی

پولیس نے کہا کہ خاتون کا خیال تھا کہ وہ اس معاملے کو حل کر لے گی۔ اسی لیے اس نے وی جے کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کام کے لیے چار لوگوں کو رکھا۔ یہی نہیں، وی جے کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے خاتون نے اس کی گاڑی میں ایئر ٹیگ بھی لگا دیا۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بنائے گئے انڈیا الائنس میں سیٹ شیئرنگ کا عمل جاری ہے۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی میں بھی الائنس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے آج مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پرامیدوار اتارے گی جبکہ تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ 

خواتین سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے گجرات میں ایک اصول بنایا تھا کہ دودھ کے پیسے کسی مرد کو نہ دیں، یہ پیسے صرف خواتین کے کھاتے میں جائیں گے۔ پی ایم مودی کے اس بیان پر خواتین بھی ہنس پڑیں۔

امریکی سفارت خانے کا ایک پروگرام خواتین کاروباری پیشہ وروں کو اپنے کاروبارکو فروغ اور وسعت دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے لیے مراد آباد پہنچنے والے جے رام رمیش نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کسانوں پر مظالم کا ہے۔ مودی حکومت کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ہماری جماعت اس پر سنجیدہ ہے۔

پنڈھیر نے کہا، "وہ کھنوری سرحد پر تھے اور کسانوں کی اس تحریک میں چوتھے شہید ہیں۔ ان کی شناخت درشن سنگھ (62) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔" انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جانی چاہیے۔

اتحاد کے لیے کانگریس کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین مکل واسنک، دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی اور پارٹی کے دہلی-ہریانہ انچارج دیپک بابریہ موجود ہوں گے۔

ہمیں امید ہے کہ اکھلیش یادو بھی موجود ہوں گے۔ 26 فروری سے یکم مارچ تک یاترا میں وقفہ  (بریک)ہوگا کیونکہ دہلی میں میٹنگ ہے۔

سماج وادی پارٹی نے اب تک یوپی میں 31 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، کانگریس کے کھاتے میں  17 سیٹیں جاچکی ہیں ۔امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض جاری ہے

دارالحکومت دہلی کے موسم کی بات کریں تو آج یعنی ہفتہ (24 فروری) کو جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے، دارالحکومت دہلی میں 25 سے 27 فروری کے درمیان بارش کا امکان ہے۔