Bangladesh MP Anwarul Azim Murder: بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم کا کولکاتا میں قتل، علاج کے لئے آئے تھے ہندوستان
بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم 12 مئی سے ہی کولکاتا سے لاپتہ تھے۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی تھی۔ کولکاتا پولیس کو انوارالعظیم کی لاش ٹکڑوں میں ملی ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: سابق مرکزی وزیر جینت سنہا کے خلاف بی جے پی نے اٹھایا یہ بڑا قدم، جان کر رہ جائیں گے حیران
سابق مرکزی وزیر جینت سنہا موجودہ وقت میں جھارکھنڈ کے ہزاری باغ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کے بیٹے ہیں۔
Hit and run case in Bihar’s Sitamarhi: بہار کے سیتامڑھی میں ہٹ اینڈ رن کیس میں 3 کی موت، 6 زخمی
مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا۔ سنگین صورتحال کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ٹیمپو کے کئی ٹکڑے ہو گئے۔
Startup India: پی ایم مودی نے EaseMy Trip کے شریک بانی ریکانت پٹی کی تعریف کی، کہا- ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے اسٹارٹ اپ
ریکانت پٹی نے ویڈیو میں کہا ہے، '2018 میں 450 اسٹارٹ اپ رجسٹرڈ تھے، لیکن آج 1 لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں۔ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ 2015 کی ڈیجیٹل انڈیا پہل اور پورے ملک میں انٹرنیٹ کی رسائی میں اضافہ کے ساتھ، ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
SC cancels the bail of eight PFI suspects: سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹا، کلعدم تنظیم پی ایف آئی کے آٹھ مشتبہ ملزمان کی ضمانت کی منسوخ
پی ایف آئی کے آٹھ عہدیداروں، اراکین اور کارکنوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایف آئی ایک انتہا پسند تنظیم ہے اور اسے خطرناک ارادوں سے تشکیل دیا گیا تھا۔
Schools closed due to heat wave: بڑھتے ہوئے پارے کے درمیان ان ریاستوں میں اسکول بند، جانئے کس ریاست میں کتنے دن تک رہیں گی چھٹیاں؟
دہلی میں پہلے ہی 11 مئی سے اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ گرمی اپنے عروج پر پہنچتے ہی یہاں کے اسکول بند کر دیے گئے۔ یہاں کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق 11 مئی سے 30 جون تک اسکول بند رہیں گے۔ یہاں کل 50 دن کی گرمی کی چھٹی دی گئی ہے۔
ہیمنت سورین کو نہیں ملی انتخابی تشہیر کے لئے راحت، سپریم کورٹ نے خارج کی عبوری ضمانت عرضی
جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین جیل میں ہیں۔ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ہیمنت سورین کو گرفتارکیا گیا ہے۔
Swati Maliwal Case: سواتی مالیوال کیس میں کیجریوال کی خاموشی کے سوال پر ششی تھرور نے کہا ‘یہ اہم نہیں ہے’
سواتی مالیوال نے الزام لگایا ہے کہ 13 مئی کو دہلی کے سی ایم ہاؤس میں ان کے ساتھ حملہ کیا گیا تھا۔ مالیوال کا کہنا ہے کہ کیجریوال کے ساتھی وبھو کمار نے انہیں مارا پیٹا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ دہلی پولیس میں درج ایف آئی آر کے بعد ہفتہ کو وبھو کمار کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Pawan Singh: بھوجپوری اسٹار پون سنگھ کو بی جے پی نے نکالا، کاراکاٹ سے پارٹی کے خلاف لڑ رہے ہیں الیکشن
ریاستی ہیڈکوارٹر کے انچارج اروند شرما کے ذریعہ جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ آپ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کے مجاز امیدوار کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔ آپ کا یہ کام پارٹی مخالف ہے۔
Priyanka Gandhi’s road show in Varanasi: پرینکا گاندھی 25 مئی کو وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے میں کریں گی روڈ شو، وارانسی میں یکم جون کو ساتویں اور آخری مرحلے کی ہوگی ووٹنگ
پرینکا گاندھی واڈرا کانگریس کے اسٹار پرچارکوں میں شامل ہیں۔ اپنے بھائی راہل اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی طرح وہ بھی مختلف ریاستوں میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔





