Bengal Bandh: وزیراعلیٰ ممتا کے استعفیٰ کا مطالبہ، بنگال میں آج پھر ہنگامہ، بی جے پی نے 12 گھنٹے کے بند کا کیا اعلان
بنگال بند صبح 6 بجے سے شروع ہوا ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران اس کا اثر دارالحکومت کولکاتہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بند کے دوران لوگوں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Ganga and Kosi overflow in Bihar: بہار میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں گنگا اور کوسی ندی، سیلاب سے کئی اسکولوں کو کیا بند، لوگ اونچی جگہوں پر لے رہے ہیں پناہ
محکمہ تعلیم نے تمام ضلع مجسٹریٹس کو یہ حق دیا ہے کہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وہ اپنے اضلاع میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔ ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے دیارہ کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Rajya Sabha By-Election 2024: راجیہ سبھا کی تمام 12 سیٹوں پر بلامقابلہ ضمنی انتخابات کا فیصلہ، جانئے کس پارٹی سے کون کون ہوا منتخب
12 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخابات کے بعد اب راجیہ سبھا میں بی جے پی کی تعداد 96 ہو گئی ہے۔ اگر ہم این ڈی اے کی تعداد کی بات کریں تو یہ بھی بڑھ کر 112 ہو گئی ہے۔ 245 ممبران والی راجیہ سبھا میں ابھی بھی آٹھ سیٹیں خالی ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر کی چار نشستیں اور نامزد ارکان کی چار نشستیں شامل ہیں۔
BRS leader K Kavitha walks out of jail: پانچ ماہ بعد کے کویتا کو جیل سے ملی نجات، تہاڑ جیل سے نکلتے ہی کویتا کے بہنے لگے آنسو،دیا بڑا بیان
بھارت راشٹرا سمیتی لیڈر کے کویتا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد منگل کی رات جیل سے رہا کر دیا گیا۔ دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں انہیں آج ضمانت مل گئی۔ بی آر ایس لیڈر نے کہا کہ ہم جنگجو ہیں، قانونی اور سیاسی دونوں طرح سے لڑیں گے۔
Vegetable Market Dispute: تلنگامہ میں مفت میں مل رہی ہیں سبزیاں، تھیلے بھر بھر بازار سے سبزی لے جارہے ہیں لوگ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
ملک کے دیگر علاقوں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ لیکن تلنگانہ کے پیڈاپلی میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں، ایک خوردہ سبزی فروش اور ہول سیل سبزی فروش کے درمیان لین دین کو لے کر جھگڑے کی وجہ سے منگل (27 اگست) کو قصبے کے لوگوں کو سبزی منڈی میں مفت سبزیاں ملیں۔
Himanta Biswa Sarma and Muslim: میاں مسلمانوں کو آسام پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،ہمانتا بسوا سرما نے ہندوں کی طرفداری کا کیا اعلان
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ایک بار پھر ایسا بیان دیا ہے جس سے ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ان کی طرف سے اسمبلی میں کہا گیا ہے کہ وہ میاں مسلمانوں کو آسام پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اس معاملے میں جانبدار ہوں گے۔
Shabbir Shah gets big relief from court: کشمیری علیحدگی پسند لیڈر شبیر احمد شاہ کو کورٹ سے ملی بڑی راحت، تین مقدمات میں سے ایک میں کیا بری
جج نے یہ بھی کہا کہ ملزم پر پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور مذکورہ جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا سات سال ہے۔ وہ اس معاملے میں 26 جولائی 2017 سے مسلسل حراست میں ہے۔ اس کے بعد سات سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس کے مطابق وہ اس کیس میں رہا ہونے کے حقدار ہیں۔
Waqf Board Amendment Bill 2024: وقف بورڈ ترمیمی بل کے متعلق جے پی سی میں اقلیتی برادری کے موقف کی تائید کرے گی جے ڈی یو! پٹنہ میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ
پارلیمنٹ میں جے ڈی یو کی طرف سے دی گئی حمایت کے بارے میں زماں خان نے کہا، ’’جے ڈی یو لیڈروں نے صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، یہ حمایت نہیں ہے۔ اگر یہ فیصلہ حتمی فیصلہ ہوتا تو ہمارے لیڈران نے کمیٹی نہیں بنائی ہوتی۔ ہمارے لیڈران اقلیتی برادری کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
J&K Assembly Elections 2024: ’’اتحاد دو پارٹیوں میں ہے لیڈران کے درمیان نہیں…‘‘، جانئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر شیخ بشیر نے کسے دی نصیحت
شیخ بشیر نے کہا کہ اس حقیقت کو یکسر مسترد کرنا درست نہیں ہے کہ اس وقت وادی میں سیاسی منظر نامے کے حوالے سے بہت سی بے ضابطگیاں ہیں، لیکن ہمیں ان سب کو نظر انداز کر کے ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، تب ہی ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
Alok Sharma faces backlash over controversial remarks: چوطرفہ گھرے کانگریس ترجمان آلوک شرما، مراٹھی لوگوں پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام، ایف آئی آر درج
مہسکے نے راہل گاندھی کو لکھے خط میں کہا، ’شیو سینا پارٹی کی جانب سے میں ان بیانات کی سخت مذمت کرتا ہوں، جو نہ صرف نامناسب ہیں بلکہ نقصان دہ بھی ہیں۔‘ سینا پارٹی نے آلوک شرما کے خلاف ان کے مبینہ ریمارکس پر پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔





