Bharat Express DD Free Dish

قومی

بھدرسا گینگ ریپ کیس میں معید خان اور اس کے خادم  راجو خان ​​نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں جیل میں ہیں۔

2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی رات کالکاجی مندر میں 9ویں جماعت کے ایک طالب علم کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ جس کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بھگدڑ کی وجہ سے چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

ای ڈی نے اظہر الدین کو تازہ سمن جاری کیا ہے اور انہیں 8 اکتوبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اظہر الدین ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں اور وہ اس وقت کانگریس پارٹی کے لیڈر ہیں۔

جمعرات کو پریس کانفرنس میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ کوئی بھی طبقہ بی جے پی حکومت کے مظالم سے محفوظ نہیں ہے۔ عام طور پر حکومت اپنی انتخابی کامیابیوں کی فہرست بناتی ہے لیکن بی جے پی کے پاس دکھانے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ اسمبلی الیکشن کی تشہیر کے آخری دن ایکس پر یکے بعد دیگرے 6 پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہریانہ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیسے کانگریس کے لیڈران آپس میں لڑ رہے ہیں۔ یہ حال تب ہے، جب یہ اپوزیشن میں ہیں۔ ہریانہ کے لوگوں کو اس بات سے بھی چوٹ پہنچ رہی ہے کہ دہلی اور ہریانہ میں بیٹھے دو خاص پریواروں کے اشارے  پر پورے ہریانہ کی توہین ہو رہی ہے۔

یہ معاملہ سال 2022 میں محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ ان 5 این جی اوز کے احاطے کی جانچ کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ اس کارروائی کے بعد ان تنظیموں کے ایف سی آر اے لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔

تنور کے کانگریس میں شامل ہونے کی وجہ سے بی جے پی کو ہونے والے ممکنہ نقصان پر، انہوں نے کہا، "عوام ایسے لوگوں کو جانتی ہے۔ ہریانہ کے لوگ پارٹی بدلنے والوں سے بدلہ لیتے ہیں۔ ہریانہ کے لوگ انہیں سیاست سے باہر پھینک دیتے ہیں۔

گنڈو راؤ کے بیان نے جہاں کچھ لوگوں کو حیران کیا وہیں اس نے ساورکر کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان ایک نئی بحث بھی شروع کر دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ساورکر برہمن تھے، لیکن وہ نان ویجیٹیرین تھے اور گائے کا گوشت کھاتے تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش ڈنڈوتیا نے کہا کہ پولیس کی کرئم برانچ  نے بدھ کی رات دیر گئے سنگھ کے خلاف دفعہ 353 (2) (سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا) اور 356 (2) (ہتک عزت) کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ہریانہ میں اسمبلی الیکشن کی تشہیرکا آج آخری دن ہے۔ کانگریس، بی جے پی اوردیگرسبھی پارٹیوں نے اپنی اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ نوح میں تشہیرکے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اوربھوپیندرسنگھ ہڈا نے بی جے پی کوروزگارکے موضوع پرگھیرا۔