Bharat Express DD Free Dish

قومی

سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ پھر رکاوٹیں زبردستی ہٹا دی گئیں۔ اس دوران بھیڑ کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس دوران پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا۔ وشوراج سنگھ کے حامیوں نے پتھراؤ کیا۔

حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد پرحراست میں لیا گیا ہے۔البتہ دیر رات جب انہیں پولیس نے چھوڑا تو ظفر علی نے کہا کہ مجھے پوچھ تاچھ کیلئے لے جایا گیا تھا۔

اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل انوویشن مشن 2.0 کو منظوری دی ہے۔ نوجوانوں کو اختراعات اور کاروبار میں آگے لانے کے لیے ہندوستان میں اٹل انوویشن مشن شروع کیا گیا تھا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی تعداد مڈ ڈے میل اور آن لائن کلاسز کے فوائد حاصل نہیں کر پائی۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ پابندیاں تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی معیار کو متاثر کرتی ہیں۔

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اگرانہوں نے اقتدارمیں بنے رہنے کے لئے وقف ترمیمی بل پرمرکزی حکومت کی حمایت کی تومسلمانوں کی پیٹھ میں خنجرگھوپنے جیسا ہوگا۔

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند کردیا گیا اوراسکولوں میں بھی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اب تک 2750 لوگوں پرایف آئی آردرج کیا ہے۔

جھارکھنڈ لوک تانترک کرانتی کاری مورچہ کے ایم ایل اے جئے رام کمار مہتو ریاست کے غریب ترین ایم ایل اے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 2.55 لاکھ روپے ہے۔ 14 ایم ایل اے ایسے ہیں جن پر ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روزگار کے محاذ پر باضابطہ افرادی قوت پھیل رہی ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ملازمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور منظم شعبوں میں نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی شعبے کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔

مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی زبردست جیت تو ہوگئی ہے، لیکن ابھی تک نئے وزیراعلیٰ کے نام پر فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔

نائب امیرجماعت اسلامی ملک معتصم خان نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ متعلقہ پولیس افسران کے احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی متاثرین اور ان کے خاندانوں کو انصاف مل سکے۔