Bharat Express DD Free Dish

قومی

شمال-مغربی دہلی کے پرشانت وہارعلاقے میں ایک بار پھردھماکہ کی خبر ہے۔ یہاں ایک ماہ پہلے سی آرپی ایف اسکول کے پاس ہلکی شدت کا دھماکہ ہوا۔

ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اب عوامی مسائل پر توجہ دے گی۔ ترنمول نے جن مسائل پر توجہ دینے کی بات کہی ہے ان میں منی پور کی صورتحال، مغربی بنگال کے ساتھ مرکزی اسکیموں کے بجٹ میں امتیازی سلوک اور اپراجیتا ویمن اینڈ چلڈرن بل 2024 کو منظور کرنے میں تاخیر شامل ہیں۔

اڈانی اورسنبھل موضوع پرآج بھی دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے وقفہ سوال میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی دنیا کی سب سے غیر محفوظ دارالحکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ امت شاہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

چھاپے کے دوران ای ڈی ٹیم پر حملے میں ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پوسٹ مارڈم کے دوران ڈاکٹر ہاروے  کو اپنے انجام سے زیادہ اس بات میں دلچسپی تھی کہ آخر آن اسٹائن کے دماغ میں آخر کیا ہے؟ آخر کار وہ اتنے ذہین کیسے بنے؟

اتر پردیش کے سنبھل میں مسجد کے سروے کے دوران تشدد کے بعد اب راجستھان کا اجمیر شریف بھی ملک میں خبروں میں ہے۔ راجستھان کی ایک نچلی عدالت میں اجمیر کی درگاہ شریف کو ہندو مندر قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ سے ضمنی انتخاب جیت لیا تھا۔ انہوں نے آج رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا ہے۔

دہلی کے بجواسن علاقے سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ای ڈی کے اہلکاروں پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ سائبر کرائم سے جڑے معاملے کی جانچ کے لیے ای ڈی کی ٹیم یہاں پہنچی تھی۔ اس حملے کی اطلاع دہلی پولیس کو دی گئی ہے۔