Bharat Express DD Free Dish

قومی

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کنٹرول لائن پر کسی بھی مقام پر حملہ کر سکتا ہے،

 کٹیہار کے ایس پی ویبھو شرما نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوتھیا تھانے کے تحت سمیلی میں 8 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ دو لوگ زخمی ہیں۔ حادثہ اسکارپیو اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔

مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل اور مہایوتی اتحاد میں دراڑ کی خبروں کے درمیاں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹیرس نے پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

پہلگام دہشت گردانہ حملہ سے متعلق معروف دانشور ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ پاکستان نے حملہ کرایا، اس کا جواب تو دینا ہی چاہئے، لیکن ہمارے ملک کی حکومت کی ناکامی کے لئے وزیرداخلہ امت شاہ کو ذمہ داری لیتے ہوئے معافی مانگنی چاہئے۔

آج ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) اور ہندوستانی بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ ملٹی انفلوئنس گراؤنڈ مائن (MIGM) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ’’آپریشن چکر-V‘‘ کے تحت ممبئی میں کئی مقامات پر چھاپے مار کر ڈیجیٹل گرفتاری کیس میں دو اور ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے سوال کیا کہ اگر دہشت گردوں نے مذہب پوچھ کرلوگوں کومارا توکیا ہندوستان کے مسلمان ان کی مدد کے لئے کھڑے نہیں ہوئے؟ پھرمسلمانوں کی ایسی شبیہ کیوں بنائی جا رہی ہے۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ اس معاملے میں محمد شامی کے بھائی حسیب نے امروہہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔ واقعے کے حوالے سے امروہہ سائبر سیل میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کرنے والی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے بھی شرکت کی۔