Yamuna Cleaning: جمنا کو صاف کرنے کی منصوبہ بندی پر چرچا، امت شاہ کی صدارت میں میٹنگ آج
اس سے پہلے اپریل کے مہینے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمنا کی صفائی پر ایک اہم میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ وزارت پانی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں جمنا کی صفائی پر منظم طریقے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
Sanjay Jha-led all-party delegation reaches Tokyo: عالمی سطح پر بے نقاب ہوگا پاکستان، ٹوکیو پہنچا سنجے جھا کی قیادت والا کل جماعتی وفد
روانگی سے قبل سنجے جھا نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دہشت گردی کو پناہ دینے کی پاکستان کی پالیسی اور آپریشن سندور کے تحت اس کے جواب میں بھارت کی جانب سے کی گئی کارروائی کی سچائی پوری دنیا کو بتانا ہے۔
Delhi-NCR Storm Heavy Rain: دہلی-این سی آر میں 80 کی رفتار سے آندھی، طوفان اور ژالہ باری کا قہر، فلائٹ بھی متاثر، میٹرو ٹریک کو نقصان، 2 افراد ہلاک
دہلی-این سی آرمیں بدھ کو خطرناک طوفان نے قہربرپایا۔ 79 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلی آندھی اورطوفان دولوگوں کے موت کی وجہ بنی۔ ہوائی اورسڑک نقل وحمل بری طرح متاثرہوا۔ انڈیگو کی ایک فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ بارش سے راحت تو ملی، لیکن طوفان سے زندگی کافی متاثررہی۔
Rahul Gandhi accuses Modi government: مودی حکومت گورنروں کو اپوزیشن کی ریاستی حکومتوں کے خلاف سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، راہل گاندھی کا مرکز پر بڑا الزام
راہل گاندھی نے مودی حکومت پر وفاقیت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گورنروں کو منتخب ریاستی حکومتوں کی راہ میں رکاوٹ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے
‘Homebound’ in Cannes Film Festival: کانز فلم فیسٹیول: کرن جوہر اور نیرج گھایوان کی فلم ہوم باؤنڈ کا شاندار استقبال، دلوں کو چھو گئی فلم کی کہانی
’ہوم باؤنڈ‘ شمالی بھارت کے ایک پسماندہ گاؤں میں رہنے والے دو نوجوان دوستوں کی مشترکہ تکلیف، جدوجہد اور بے مثال دوستی کی کہانی ہے۔ دونوں نوجوان سماج کے پچھڑے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور زندگی سے برسرپیکار ہیں۔
PM to inaugurate 103 redeveloped Amrit Stations in 86 districts: وزیر اعظم مودی کریں گے ملک کے 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 86 اضلاع میں 103 نئے سرے سے تیار کردہ امرت اسٹیشنوں کا افتتاح
وزیر اعظم پلانا، بیکانیر میں 26,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے، منصوبوں میں ریلوے، روڈ ویز، بجلی، پانی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے شامل ہیں
PM Modi will inaugurate 103 redeveloped stations: ’امرت بھارت اسٹیشن یوجنا‘ نے بدل دی اورچھا اور پکھرائیاں اسٹیشن کی صورت، وزیر اعظم نریندر مودی 22 مئی کو کریں گے افتتاح
بھارت حکومت اور وزارت ریلوے کی ایک اہم اسکیم ’امرت بھارت اسٹیشن یوجنا‘ کے پہلے مرحلے میں منتخب کیے گئے اور از سر نو تعمیر شدہ اسٹیشنوں کا افتتاح 22 مئی کو کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس اسکیم کے تحت دوبارہ تعمیر شدہ 103 اسٹیشنوں کا افتتاح کریں گے۔
Home Minister Amit Shah on Naxalites: چھتیس گڑھ میں ایک کروڑ کے انعامی سمیت 27 نکسلی ہلاک، تین دہائیوں میں پہلی باراتنی بڑی مہم چلائی گئی: امت شاہ
ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے نارائن پور-بیجا پور- دنتے واڑہ ضلع کے سرحدی علاقے میں تصادم میں 27 نکسلیوں کو ہلاک کردیا۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اسے تاریخی حصولیابی قراردیا۔
Dr S. Jaishankar met Denmark’s Prime Minister: ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن سے وزیرخارجہ ایس۔ جے شنکر کی ملاقات، وزیر اعظم نریندر مودی کا اہم پیغام پہنچایا
یہ ملاقات بھارت اور ڈنمارک کے درمیان سبز ترقی، ماحولیات، اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں شراکت داری کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔ جے شنکر کا یہ دورہ نہ صرف سفارتی سطح پر اہم ہے بلکہ عالمی برادری کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ بھارت ایک ذمہ دار اور متحرک عالمی شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔
PM Modi Gujarat Visit: وزیراعظم نریندر مودی 26 مئی کو دو روزہ گجرات دورے پر، داہود میں لوکوموٹیو رولنگ ورکشاپ کا کریں گے افتتاح، بھُج ایئربیس کا بھی کرسکتے ہیں دورہ
بھُج میں وزیر اعظم ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب بھی کریں گے جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ یہ جلسہ سیاسی اور قومی سطح پر پی ایم مودی کی پالیسیوں اور دفاعی اقدامات کی توثیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ، دفاعی طاقت، عوامی حمایت، اور ترقیاتی منصوبوں کے سنگم کا مظہر ہوگا، جو نہ صرف گجرات بلکہ پورے بھارت کے لیے ایک پیغام ہے کہ ملک ترقی، خود اعتمادی اور سلامتی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔





