PM Modi shares C.R. Patil’s article: ’آبی تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری…‘ وزیر اعظم مودی نے مرکزی وزیر سی آر پاٹل کا مضمون شیئر کرکے دیا اہم پیغام
وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر سی آر پاٹل کی جانب سے لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں جل جیون مشن، نمامی گنگا اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ آبی انتظام اور آبی تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
Bihar MLC Election 2026: بہار میں بجا انتخابی بگل، 8 ایم ایل سی نشستوں کے لیے شیڈول جاری، جانیں پی کے کے 5 امیدوار کون ہیں؟
بہار قانون ساز کونسل کی 4 گریجویٹ اور 4 ٹیچر حلقوں سمیت کل 8 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کا سرکاری شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 29 ستمبر سے نامزدگی کا عمل شروع ہوگا، جبکہ 23 اکتوبر کو ووٹنگ اور 27 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
All India Unani Tibbi Congress: مدرسہ چچا نہرو علی گڑھ میں آل انڈیا یونانی طینی کانگریس کی جانب سے 159 ویں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ طب یونانی دور حاضر میں منسٹری آف آیوش حکومت ہند کے قیام کے بعد بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، کئی ممالک میں بھارت سرکار کی طرف سے شاخیں کھولنے کے لیے مجھوتا بھی ہو چکا ہے۔
MIT Technology Review: اے آئی کی ایک تصویر بنانے میں اتنی بجلی خرچ جتنی مائیکروویو چلانے میں، ویڈیو کے لیے خرچ 700 گنا سے زیادہ
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو اس کے لیے اتنی بجلی خرچ ہو سکتی ہے جتنی ایک مائیکروویو کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلانے میں ہوتی ہے۔یعنی چند سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کرنے کے لیے بجلی کی کھپت معمولی نہیں ہے، خاص طور پر جب بڑے پیمانے پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز تیار کی جائیں۔
Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو سماجی بہبود محکمہ، اسکولی تعلیم محکمہ، مقامی اداروں اور اسکول انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔حکومت کا مقصد اسکیم کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا اور زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ تک اس کا فائدہ پہنچانا ہے۔
IIT Bombay Student Sahil Wakode Case: سسٹم میں تبدیلی ضروری، ساحل کی موت کے بعد آئی آئی ٹی ممبئی کے طلبہ کا احتجاج، تین ماہ سے ہراساں کرنے کا الزام
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران اور آئی آئی ٹی کے دیگر متعلقہ عہدیداروں کے خلاف بھی شکایت کی ہے۔ ایسے میں تحقیقات کے دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ساحل کی شکایات کے بارے میں ادارے کے افسران کو کوئی معلومات تھی یا نہیں اور اگر تھی تو اس پر کیا کارروائی کی گئی۔فی الحال معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
Mohabbat ka izhaar bhi karo: لوو گرو کے انداز میں اسد الدین اویسی ، کہا: محبت کا کھل کر اظہار کریں، آئی لو یو مائی ڈئیر ضرور کہنا چاہیے، ویڈیو وائرل
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں انہوں نے شادی اور نکاح سے متعلق معاملات پر اپنی بات رکھی تھی۔ بھوپال کے پروگرام میں انہوں نے یکساں سول کوڈ یعنی یو سی سی اور مسلم پرسنل لا کے حوالے سے بھی اپنی رائے پیش کی تھی۔تاہم کانپور کے پروگرام میں ان کی گفتگو کا مرکز شوہر اور بیوی کے رشتے اور گھر میں محبت برقرار رکھنے پر رہا۔
Fire in Telangana Hospital AC Unit: تلنگانہ کے اسپتال کے اے سی میں لگی آگ، ایک بچے کی موت، اسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات پر سوال
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اسپتال میں برقی آلات کی دیکھ بھال اور فائر سیفٹی کے لیے مقررہ اصولوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی جانچ کی جا رہی ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے ہیں۔ تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
Goldman of Bihar Prem Singh: ملک کے لیے ایک منٹ میں سب کچھ قربان کر دوں گا، بہار کے گولڈ مین نے ایسا کیوں کہا؟ پہنتے ہیں 6.3 کلو سونا
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن کر باہر نکلتے ہیں۔ ان کے زیورات میں سب سے خاص درگا ماتا اور ہنومان جی کی شکل والے لاکٹ ہیں، جنہیں وہ اپنے دل کے بہت قریب مانتے ہیں۔اپنے ’گولڈ مین‘ والے انداز کو برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے اپنی بُلٹ موٹر سائیکل پر بھی تقریباً 300 سے 350 گرام سونے کی پلیٹنگ کرائی ہے۔ ان کے مطابق اس وقت اس پر تقریباً 20 سے 25 لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ’کارنیوال‘ کار کو بھی سنہری رنگ میں تبدیل کرایا ہے۔
Minor gang-raped near Kalkaji Temple: کالکاجی مندر کے قریب نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، انکاؤنٹر کے بعد ایک ملزم گرفتار
ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے علاقے میں موجود لوگوں سے بھی واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر تلاش جاری ہے اور واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





