Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے مظفرپور میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس پر زبردست سیاسی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی پہچان پانچ الفاظ میں سمائی ہوئی ہے — ’’کٹّہ، ظلم و بربریت، کڑواہٹ، بدانتظامی اور کرپشن‘‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر کا آغاز مظفرپور کی مشہور لیچی کی مٹھاس سے کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ “مظفرپور کی لیچی جتنی میٹھی ہے، اتنی ہی میٹھی یہاں کی عوام کی بولی ہے۔ آپ سب کا یہ پیار دیکھ کر دل خوش ہو گیا“۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی کوئی وجہ نہ تو تحریری طور پر اور نہ ہی زبانی طور پر بتائی گئی۔ ان کے مطابق  زمین اور حقوق جیسے موضوعات پر گفتگو سے حکومت کو ناگواری محسوس ہوئی ہوگی۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مظفرپور میں ہونے والی ریلی کے لیے عوام میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ صبح سے ہی ہزاروں افراد ریلی گراؤنڈ پر پہنچنے لگے، جبکہ بہت سے لوگ سمستی پور، موتیہاری اور اطراف کے اضلاع سے خصوصی طور پر مودی کی تقریر سننے کے لیے آئے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر یکم نومبر سے 15 نومبر تک گجرات کے ایکتا نگر میں ’بھارت پرو‘ کا عظیم الشان انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ملک کی یکجہتی، ثقافتی تنوع اور سردار پٹیل کے مثالی کارناموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ہوگا۔

تیجسوی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے ہر خاندان کو سرکاری نوکری دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا بہار ایسا ہو گا، جہاں نوجوان بے روزگار نہیں ہوں گے اور انہیں نوکریوں کے لیے دوسری ریاستوں میں نہیں جانا پڑے گا۔

جامعہ ہمدرد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر علاؤالدین احمد کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس خبر کے آنے کے بعد علمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، علاؤالدین احمد ایک ممتاز ماہر تعلیم، سائنسداں اور دوراندیش رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم، تحقیق اور ابن آدم کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

ہوا کا معیار مسلسل بگڑنا لوگوں کی صحت پر براہ راست اثر انداز ہو رہا ہے۔ گلے میں خراش، سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن عام ہو گئی ہے۔ بہت سے لوگ اب احتیاط کے طور پر ماسک پہن رہے ہیں

بھارت میں اٹلی کے سفیر انٹونیو انریکو نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2047 تک بھارت کو دنیا کا پانچواں سب سے بڑا شپ بلڈر (جہاز ساز ملک) بنانے کا ہدف نہ صرف قابلِ عمل ہے بلکہ حقیقت کے قریب بھی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی انتخابی مہم میں محض ایک دن کے اندر سیاسی منظر نامہ اچانک بدل گیا۔ بدھ کو کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جب بہار میں پارٹی کی مہم کا آغاز کیا تو کسی نے اندازہ نہیں لگایا تھا کہ ان کا ایک بیان پورے الیکشن کو ’راہل گاندھی بمقابلہ وزیر اعظم نریندر مودی‘ میں تبدیل کر دے گا۔