Bharat Express DD Free Dish

قومی

ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نے ان کی رہائش گاہ سے سکیورٹی ہٹا لی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کی ہدایت پر 200 سے 300 غنڈے ان کے گھر کے سامنے غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔

موہن یادو نے لوگوں سے جنگلی حیات کے محفوظ مسکن اور قدرتی توازن کو برقرار رکھنے میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش میں وائلڈ لائف ٹورزم کو بھی نئی سمت اور رفتار ملے گی۔

سری لنکا کی وزیر اعظم ہرینی اماراسوریا نے 750 ملین ڈالر کے توسیعی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہزاروں گاؤں اور شہری کمیونٹیز میں کام کر رہا ہے۔ تعلیم، صحت و غذائیت، پائیدار روزگار، خواتین کو بااختیار بنانے، ہنرمندی کی ترقی، آبی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں فاؤنڈیشن کی مختلف پہل جاری ہیں۔

اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت انہیں باوقار ’وششٹ گجرات گریمـا ایوارڈ‘ سے نوازے گی۔ پٹیل نے کہا کہ اسمت مچھار کی فوری فیصلہ سازی اور بے لوث جذبے نے ریاست اور ملک کے لیے باعثِ فخر کارنامہ انجام دیا۔

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک ان کا پیشہ ورانہ سفر جدید ہاسپیٹیلٹی صنعت کی بین الاقوامی نوعیت اور آپریشنل تجربے کو تجارتی و حکمت عملی سے متعلق مہارت کے ساتھ جوڑنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر زندگی اور شخصی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ آرٹیکل 21Aتعلیم کی آئینی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں پیدا ہونے والے بحران کا خمیازہ طلبہ کو نہیں بھگتنا چاہیے۔ یونیورسٹی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ موجودہ تعطل کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیم کا نقصان نہ ہونے پائے۔

چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ہتھیار چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنے والے 210 سابق ماؤ نوازوں میں سے 7 نے اوپن اسکول کے ذریعے دسویں جماعت کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ گیتا ناروٹے، ارجن اویام اور سنتوش اچلا جیسے نوجوانوں نے تعلیم کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر نئی زندگی کی شروعات کی ہے۔

سپریم کورٹ نے 2008 کے احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں سزائے موت پانے والے مجرم احمد باوا کی پھانسی پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں گجرات حکومت سے جواب بھی طلب کیا ہے۔

فلائی دبئی کی پرواز میں بڑے فضائی حادثے کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہندوستانی پائلٹ کی بہادری کی تعریف، حکومت ہند کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی۔ وزیرخارجہ اور شہری ہوابازی کے وزیر سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے اسمت کے جذب کو سراہا۔