Bharat Express

قومی

لکھنؤ میں واقع سہارا گروپ کے دفتر میں چھاپے کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سہارا گروپ کے عہدیداروں سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے دہلی اور کولکاتہ میں بھی چھاپے مارے ہیں۔

اگر علامتی طور پر دیکھا جائے تو چند ماہ قبل نصب انصاف کی دیوی کا نیا مجسمہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ قانون اندھا نہیں ہوتا۔ وہ آئین کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مجسمہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی پہل پر لگایا گیا ہے۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام بہ اشتراک شاگردان پروفیسرابن کنول یک روزہ قومی سمینار’ابن کنول: حیات وادبی خدمات‘ کے موقع پر پروفیسرشہپر رسول، پروفیسرصغیرافراہیم، پروفیسرطارق چھتاری، پروفیسرغضنفر، ڈاکٹرمحمد اسلم پرویز، پروفیسر فاروق بخشی اور ابن کنول کے شاگردان اور فیملی کی موجودگی میں ’مزید شگفتگی‘ کا اجرا عمل میں آیا۔

جے ڈی یو کی جانب سے مرکزی وزیر للن سنگھ اور پارٹی کے قومی ورکنگ صدر سنجے جھا اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور 'ہم' کے سرپرست جیتن رام مانجھی بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

عدالت نے ڈی ڈی اے چیئرمین کو غیر قانونی درختوں کی کٹائی کے معاملے میں 22 اکتوبر تک حلف نامہ جمع کرانے کو کہا ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے پہلے این سی پی کے لیڈراورنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکوبڑاجھٹکا لگا ہے۔ گورنرکی طرف سے ایم ایل سی نہیں نامزد کئے جانے سے ناراض پنے شہر کے میئر دیپک مانکر سمیت 600 کارکنان نے این سی پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعیۃ علماء بہرائچ کے ایک وفد نے فساد زدہ علاقوں اورخاص طور سے نذرآتش کی گئی دوکانوں کا جائزہ لیا اور تھانہ رام گاؤں کے انچارج آلوک کمار سے ملاقات کرکے انہیں حقیقی صورت حال سے آگاہ کرایا اوربے قصوروں کی گرفتاری پرسخت اعتراض درج کرایا۔

حلف کے بعد عمر کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست چیلنجوں سے بھری ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ حکومت وہی کرے گی جس کا اس نے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا۔

مارکیٹنگ سال 2025-26 کے لیے ربیع کی ضروری فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ مرکزی بجٹ 2018-19 کے اعلان کے مطابق ہے، جس میں ایم ایس پی کو کم از کم 1.5 گنا کی سطح پر طے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کل ہند ویٹڈ اوسط پیداواری لاگت ہے۔

ابو اعظمی نے کہا کہ ایم وی اے لیڈر کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد میں سماج وادی پارٹی کی توہین نہ کریں۔ اب تک ایم وی اے کی کئی میٹنگیں ہوئیں ،لیکن انہیں صرف ایک میٹنگ میں بلایا گیا