Bharat Express DD Free Dish

قومی

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا کہ پارٹی جھگی بستیوں کے لوگوں کو سہولتیں بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو جھگی والوں کو پکا مکان دے کر ان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کا کام کر رہے ہیں۔

ایس آئی آر پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ حزب اختلاف نے بہار کے انتخابات سے پہلے کی گئی ایس آئی آر میں تقریباً 65 لاکھ ووٹ کاٹے جانے پر ”ووٹ چوری“ کا الزام لگایا ہے۔ اب ایس آئی آر کا عمل 12 ریاستوں میں جاری ہے۔ کانگریس نے اس مسئلہ پر دسمبر کے پہلے ہفتہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

یوپی اے ٹی ایس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کچھ خفیہ معلومات موصول ہوئی ہیں، جن میں چند مدارس میں مشکوک سرگرمیوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، اس لیے قومی سلامتی کے پیشِ نظر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ تر مدارس اچھا کام کر رہے ہیں اور یہ صرف جانچ کا عمل ہے، لیکن کسی بھی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور 20 نومبر کو حلف برداری کی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے۔ نئی منتخب اسمبلی اراکین کا کہنا ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اور ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز شمال مشرقی دہلی فسادات 2020سے متعلق درج ایف آئی آرپر ہوئی تفتیش کی تازہ رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جسٹس وویک چودھری اور جسٹس منوج جین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت 21 نومبر مقرر کی ہے اور پولیس کے وکیل دھرو پانڈے سے تمام ایف آئی آر کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

وزیر اعظم نے قدرتی زراعت کو اپنے دل کے قریب قرار دیتے ہوئے سمٹ اور نمائش کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں کئی نوجوان کسانوں سے ملاقات ہوئی، جن میں کوئی میکینیکل انجینئر ہے، کوئی پی ایچ ڈی ہولڈر اور کوئی ناسا چھوڑ کر زراعت کر رہا ہے اور دوسروں کو تربیت دے رہا ہے۔

نتیش کمار دسویں مرتبہ وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ پٹنہ کے گاندھی میدان میں جمعرات کے روز نئی حکومت کی حلف برداری ہوگی۔ اس تقریب میں عام لوگوں سے لے کر وی آئی پیز تک کی بڑی تعداد کی آمد کو دیکھتے ہوئے وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا اگلے ماہ بھارت کے تین روزہ دورے پر آئیں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مائیکروسافٹ بھارت میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے شعبے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔

10 نومبر کو دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے ایک دھماکے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ شام تقریباً 6:52 بجے ہائی ٹریفک سگنل پر کھڑی سفید ہنڈائی آئی20 کار میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات میں کل 202 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی نے 89 سیٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) 85 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ چراغ پاسوان کی پارٹی، لوک جن شکتی (آر) نے 19 جیتیں، یہ این ڈی اے میں تیسری سب سے بڑی پارٹی اور بہار میں چوتھی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ ہندوستانی عوام مورچہ نے پانچ اور راشٹریہ لوک مورچہ نے چار نشستیں جیتیں۔