PM Modi enjoys Girmitiya song Ganga Maiya: پی ایم مودی نے دیکھی گِرمٹیہ گیت ‘گنگا مَیّا’ کی پیشکش، وزیر اعظم نے بتایا خوش کن اور جذباتی تجربہ
وزیر اعظم نریندر مودی جب جوہانسبرگ کے ایک ہوٹل پہنچے تو ہندوستانی برادری کے افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر کہا کہ میں جوہانسبرگ میں ہندوستانی کمیونٹی کے پرتپاک استقبال سے بہت خوش ہوں۔ یہ محبت ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لازوال رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔
Government Implements Four New Labour Codes : ملک میں چار نئے لیبر کوڈ نافذ، وقت پر تنخواہ، تقرری نامہ، تحفظ اور مرد و خواتین کو مساوی کام کے عوض مساوی اجرت دینا لازمی
مرکزی حکومت نے ملک میں 21 نومبر 2025 سے چار بڑے لیبر کوڈز نافذ کرنے کا تاریخی اعلان کیا ہے، جن کے تحت تمام ملازمین کو تقرری نامہ دینا لازمی ہوگا، وقت پر تنخواہ ملے گی اور مرد و خواتین کو مساوی کام کے عوض مساوی اجرت دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
Servotech Renewable gets Grid-Connected Solar Project: سروٹیک رینیو ایبل کوREMCL سے ملا 16.31 کروڑ روپے کا گرڈ کنیکٹڈ سولر پروجیکٹ
معاہدے کے تحت، سروٹیک رینیوایبل ڈیزائن، انجینئرنگ، سپلائی، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کی ذمہ داری نبھائے گی، جس میں مختلف صلاحیتوں کے گراؤنڈ ماؤنٹڈ اور روف ٹاپ سولر پاور پلانٹس شامل ہیں، جو Dedicated Freight Corridor Corporation of India Limited (DFCCIL) کمپلیکس، نوئیڈا میں نصب کیے جائیں گے۔
Yo Yo Honey Singh Live Show in Sarojini Nagar lucknow : سروجنی نگر میں یو یو ہنی سنگھ کا دھماکے دار لائیو شو، تیاریاں مکمل، سکیورٹی کے سخت انتظامات
لکھنؤ کے سروجنی نگر اسمبلی حلقے میں کل شام ایک شاندار اور نوجوانوں کے لیے مخصوص میوزیکل ایونٹ ’’یووا اتسو سروجنی نگر‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک کے معروف میوزک سپر اسٹار یو یو ہنی سنگھ لائیو پرفارمنس پیش کریں گے۔ یہ پروگرام 22 نومبر، بروز ہفتہ، شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک اسمرتی اپون، آشیانہ کے ہست شلپ مہوتسو گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔
Nitin Bhatnagar’s plea in defamation case: ہتکِ عزت کیس میں بینکر نتن بھٹناگر کی عرضی پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سماعت، آن لائن پلیٹ فارموں سے خبروں کو ڈیلیٹ کرنے کی دی ہداہت
سال 2019 میں منی لانڈرنگ کے سلسلے میں Moser Baer India Ltd. (MBIL) کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں بھٹناگر کا نام نہ تو شکایت میں تھا اور نہ چارج شیٹ میں شامل تھا۔ حالانکہ 2023 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں گرفتار کیا۔ مدعی کے مطابق کیس جھوٹا اور بے بنیاد تھا، اور انہیں 14 مارچ 2024 کو ضمانت ملی جبکہ 17 اگست 2024 کو عدالت نے مکمل بری قرار دیا۔
Jamiat Ulema-e-Hind Seminar : جمعیۃ علماء ہند کے بانی صدر مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ پر سیمینار شروع، مفتی اعظم ؒ علم، تفقہ، تدبر اور سیاست کے سنگم تھے: مولانا محمود اسعد مدنی
صدسالہ تقریبا ت کے تحت جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام مدنی ہال دفتر جمعیۃ علماء ہند میں مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی ؒ پر دو روزہ سیمینار کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا۔ آج کی پہلی نشست کی صدارت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی شیخ الحدیث و مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کی، جبکہ دوسری نشست کی صدارت مولانا رحمت اللہ میر کشمیری صدر مجلس قائمہ جمعیۃ علماء ہند نے کی ۔
Gautam Adani Indology Mission : گوتم اڈانی نے انڈولوجی مشن کے لیے 100 کروڑ روپے دینے کا کیااعلان، ’بھارت نالج گراف‘ بنانے کا منصوبہ
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اڈانی گلوبل انڈولوجی کانکلیو کے افتتاحی سیشن میں ہندوستانی تہذیبی علم کے تحفظ اور اسے عالمی سطح پر پیش کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’’بھارت نالج گراف‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت وہ انڈولوجی مشن کیلئے ابتدائی طور پر 100 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کریں گے۔
Delhi is the worlds most polluted city: AQI 500 سے تجاوز… دہلی اب دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر، انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کے لیے بھی خطرہ؛ یہ منظر دیکھ کر آپ بھی ہو جائیں گے حیران
دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے، یہاں ایئر کوالٹی انڈیکس AQI 506 تک پہنچ گیا۔ زہریلی ہوا کا اثر اب صرف انسانوں پر نہیں بلکہ جانوروں پر بھی ظاہر ہونے لگا ہے۔ انٹرنیٹ پر سامنے آئی ایک تصویر میں ایک کتے کو نیبولائزر لگا کر علاج کرتے دیکھا گیا، جس نے سب کو چونکا دیا اور آلودگی کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کر دیا۔
PM Modi Landed In Johannesburg : وزیراعظم مودی کے جوہانسبرگ پہنچنے پر شاندار استقبال، جی20 سربراہی اجلاس میں کریں گے شرکت
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو جوہانسبرگ پہنچے، جہاں ان کا شاندار اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر انہیں ثقافتی مظاہرے کرنے والی ٹیم نے خوش آمدید کہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر ان کے لیے کتنی عزت و احترام قائم ہے۔
Servotech Renewable Secures Rooftop Solar Project from NREDCAP: سروٹیک رینیو ایبل کو آندھرا پردیش حکومت کی NREDCAP سے ملا 73.70 کروڑ روپے کی روف ٹاپ سولر پروجیکٹ
اس منصوبے کے تحت، سروٹیک رینیو ایبل ڈیزائن، انجینئرنگ، سپلائی، تنصیب، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کی ذمہ داریاں انجام دے گا، اور مختلف صلاحیتوں کے 5,886 شیڈولڈ کاسٹ (SC) اور شیڈولڈ ٹرائب (ST) گھروں میں سولر پلانٹس نصب کرے گا۔ یہ پروجیکٹ یوٹیلیٹی لیڈ ایگریگیشن (CAPEX) ماڈل کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور اس میں پانچ سال کی جامع آپریشن اور مینٹیننس (O&M) بھی شامل ہے۔





