India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال
وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Goods and Services Tax: جی ایس ٹی اصلاحات کے اگلے مرحلے سے کاروبار کرنا مزید ہوگا آسان، تعمیل کا عمل بھی ہوگا سادہ: پی ایم مودی
وزیر خزانہ نے ستمبر 2025 میں نافذ کیے گئے شرحوں کو معقول بنانے کے عمل کے بعد جی ایس ٹی کلیکشن اور قابل ٹیکس سپلائی کی کارکردگی کا بھی ذکر کیا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ جی ایس ٹی نے نہ صرف ریونیو کلیکشن کو مضبوط کیا ہے بلکہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
PM Modi-Swiss President hold bilateral talks: حیدرآباد ہاؤس میں وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کے درمیان دوطرفہ مذاکرات، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی کی ملاقات
سوئس صدر پارمیلن نے کہا کہ ان کا ہندوستان دورہ دونوں ممالک کے درمیان قائم ’’قریبی اور دیرینہ شراکت داری‘‘ کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دورے کے باضابطہ آغاز کے موقع پر راشٹرپتی بھون کے احاطے میں ان کا رسمی استقبال کیا گیا، جہاں صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
Indian wrestlers’ performance at Asian Games: ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی پہلوانوں کے مظاہرے سے مطمئن نہیں ہیں برج بھوشن سنگھ، کہا-’’لڑکیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی‘‘
سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لڑکیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ میرا خیال تھا کہ مجموعی طور پر 8 تمغے آئیں گے، جن میں 3 گولڈ، سلور اور برونز میڈل شامل ہوں گے، لیکن 6 تمغے آئے۔ گزشتہ 2-3 سال کی افراتفری سے کھلاڑی متاثر ہوئے۔
CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار
گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر فیصلے مطلوبہ اتفاق رائے کے بغیر کیے جانے کی بات ثابت ہوئی تو انہیں واپس لینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے ساتھ شامل انڈیا اتحاد کی جماعتوں، یاد رکھو کہ ملک یا اتر پردیش کے 19 کروڑ مسلمان تمہاری بپوتی نہیں ہیں۔ یہ بات یاد رکھو۔ ہم انسان ہیں، صرف ووٹر نہیں ہیں۔ اگر تم ہمیں اپنی بپوتی سمجھتے ہو تو آنے والے اسمبلی انتخابات میں تمہیں اس کا جواب مل جائے گا۔
RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں سے وابستہ خطرات اور عالمی سطح پر خطرات کی دوبارہ قیمت بندی کو دیکھتے ہوئے تاخیر کرنے کے بجائے پہلے ہی قدم اٹھانا سمجھداری ہوگی۔
Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی وہ فون کرتے ہیں تو افسران اور ملازمین کال کا جواب دے کر ضروری معلومات فراہم کرتے ہیں۔ کیمپ لگائے جانے سے لوگوں کو کافی سہولت ہو رہی ہے۔ اگر گھر پر کسی وجہ سے ایس آئی آر کا عمل مکمل نہیں ہو پا رہا ہے تو لوگ کیمپ آ کر اپنی پریشانی بتا سکتے ہیں۔ یہاں ملازمین دستاویزات کی جانچ کے بعد آئندہ کے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
Rani Durgavati’s 502nd Birth Anniversary: وزیر داخلہ امت شاہ نے گونڈوانا کی بہادر رانی درگاوتی کی 502ویں جینتی پر پیش کیا خراج عقیدت
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا پر حملہ کیا تو رانی درگاوتی نے بہادری کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے آخری سانس تک اپنی خودداری پر سمجھوتہ نہیں کیا اور مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔ ان کی یہ جدوجہد مزاحمت، بہادری اور حب الوطنی کی علامت بن گئی۔
PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزر لینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور صدر پارمیلن تجارت، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی، اختراع، نقل و حرکت، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان روابط سمیت مختلف اہم شعبوں میں اب تک ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیں گے





