Bharat Express DD Free Dish

IMD Alert: شمالی ہند میں شدید گرمی کو لے کر اورنج الرٹ جاری، 14 جون سے بدلے گا موسم کا مزاج

14 جون سے موسم سرد ہونا شروع ہو جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری تک گر جائے گا۔ یہ کمی 15 جون کو اور بھی تیز ہوگی، جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا۔ ان دنوں ’گرج چمک کے ساتھ بارش‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے موسم راحت بھرا رہے گا۔

شمالی ہند میں شدید گرمی کو لے کر اورنج الرٹ جاری

نئی دہلی: شدید گرمی کی زد میں آنے والے شمالی ہند کے موسم میں اب راحت کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق 13 جون کی رات سے موسم تبدیل ہونے والا ہے حالانکہ محکمہ نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

13 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 31 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا اور نمی 67 فیصد تک رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا حالانکہ شام اور رات کے اوقات میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

14 جون سے موسم سرد ہونا شروع ہو جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری تک گر جائے گا۔ یہ کمی 15 جون کو اور بھی تیز ہوگی، جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا۔ ان دنوں ’گرج چمک کے ساتھ بارش‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے موسم راحت بھرا رہے گا۔

16 اور 17 جون کو آسمان ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم 27-28 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 18 اور 19 جون کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان دونوں دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 37 سے 38 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ نمی کی مقدار 80-85 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ اس بارش سے جہاں عام لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی وہیں کسانوں کے لیے بھی یہ ایک مثبت اشارہ ہے۔

بارش سے زمین کی نمی بڑھے گی جس سے خریف کی بوائی میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے اس دور میں وائرل انفیکشن سے محتاط رہنا ضروری ہے۔ اگرچہ بارشوں سے راحت مل رہی ہے، لیکن آئی ایم ڈی نے اب بھی شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے، خاص طور پر 13 جون کی رات اور 14 جون کی صبح، جب تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کی توقع ہے۔ اس دوران کھلے میں کھڑے ہونے یا درختوں کے نیچے رہنے سے گریز کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read