Bharat Express DD Free Dish

NEET Row: این یو ایس آئی کے کارکنوں نے این ٹی اے کے دفتر پر لگایا تالہ ، پیپر لیک کے خلاف احتجاج

کانگریس کی اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) نیٹ پیپر تنازعہ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ جمعرات کو این ایس یو آئی کے کارکن این ٹی اے کے دفتر میں داخل ہوئے۔

پیپر لیک کے خلاف احتجاج

نیٹ تنازعہ کو لے کر ماحول ابھی بھی گرم ہے۔ جمعرات کو طلباء کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے این ٹی اے آفس کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا۔ جمعرات کی شام کو طلبہ نے احتجاج کے دوران این ٹی اے کے دفتر کو تالا لگا دیا۔ طلبہ کے اس مظاہرے کی قیادت کانگریس کے طلبہ ونگ این ایس یو آئی کر رہی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس کی اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) نیٹ پیپر تنازعہ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ جمعرات کو این ایس یو آئی کے کارکن این ٹی اے کے دفتر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے این ٹی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دفتر کو تالا لگا دیا۔ اس دوران ان کی سیکورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل جمعرات کو انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) نے بھی جنتر منتر پر اسی معاملے پر مظاہرہ کیا تھا۔ یوتھ کانگریس نے اس دوران پارلیمنٹ مارچ کا انعقاد کیا اور NEET UG کے پیپر لیک ہونے کی وجہ سے دوبارہ امتحان کا مطالبہ کیا۔ ہندوستان کے مختلف حصوں سے آئی وائی سی کے ہزاروں کارکنان قومی دارالحکومت میں جمع ہوئے اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ احتجاج کے دوران جب کانگریس کارکنوں نے رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی تو پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور حراست میں لیے گئے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read