ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر پیر کو تین روزہ دورے پر چین پہنچے۔ وہ تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بیجنگ پہنچنے کے بعد انہوں نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا”آج بیجنگ پہنچنے کے فوراً بعد نائب صدر ہان ژینگ سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہیں چین کی ایس سی او کی صدارت کے لیے ہندوستان کی حمایت سے آگاہ کیا۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کو نوٹ کیا گیا اور یقین ظاہر کیا کہ میرے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت اس مثبت رفتار کو برقرار رکھے گی۔جے شنکر اور وانگ کی آخری ملاقات فروری میں جوہانسبرگ میں جی 20 میٹنگ کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں دونوں فریقوں نے باہمی اعتماد اور تعاون پر زور دیا تھا۔
چینی نائب صدر ہان ژینگ کے ساتھ ملاقات کے دوران، وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ “میں یہ کہنا چاہوں گا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے اپنے دورے کے دوران آپ سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ ہندوستان ایس سی او کی چین کی کامیاب چیئرمین شپ کی حمایت کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے، گزشتہ اکتوبر میں وزیر اعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کے درمیان کازان میں ملاقات کے بعد سے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس دورے میں میری بات چیت اس مثبت رفتار کو برقرار رکھے گی۔
Pleased to meet Vice President Han Zheng soon after my arrival in Beijing today.
Conveyed India’s support for China’s SCO Presidency.
Noted the improvement in our bilateral ties. And expressed confidence that discussions during my visit will maintain that positive trajectory. pic.twitter.com/F8hXRHVyOE
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) July 14, 2025
وزیر خارجہ کے بقول ہم نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی ہے۔ کیلاش مانسروور یاترا کی بحالی کو ہندوستان میں بھی بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ ہمارے تعلقات کو معمول پر لانے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ ہم آج دیکھ رہے ہیں، بین الاقوامی صورتحال بہت پیچیدہ ہے۔ پڑوسی ممالک اور بڑی معیشتوں کے طور پر، ہندوستان اور چین کے درمیان خیالات اور نقطہ نظر کا کھلا تبادلہ بہت ضروری ہے۔میں اس دورے کے دوران اس طرح کی بات چیت کا منتظر ہوں۔
ایس جے شنکر پانچ سال بعد چین پہنچے
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کی شام بیجنگ پہنچے، جو پانچ سالوں میں ان کا پہلا چین کا دورہ ہے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک کشیدگی کو کم کرنے اور 2020 میں وادی گلوان میں مہلک جھڑپوں کے بعد بگڑنے والے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جئے شنکر، جو دو ممالک – سنگاپور اور چین کے دورے پر ہیں – اپنے سنگاپور کے دورے کو مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچے۔جے شنکر کا دورہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول کے دورہ کے بعد ہے، جنہوں نے جون میں ایس سی او اجلاسوں کے لیے چین کا دورہ کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
