Bharat Express DD Free Dish

BJP National President nomination begins: بی جے پی کے قومی صدر کے انتخاب کا عمل شروع، امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سمیت سرکردہ رہنما رہے موجود

اگر نتن نبین قومی صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ بی جے پی کی تاریخ کے سب سے کم عمر قومی صدر ہوں گے۔ ان کی تقرری کو پارٹی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بی جے پی رواں اور آئندہ برس ہونے والے اہم انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

نئی دہلی: بی جے پی کے نئے قومی صدر کے انتخاب کے لیے نامزدگی کا عمل پیر کے روز دہلی میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں باضابطہ طور پر شروع ہو گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، موجودہ قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔

مرکزی وزرا اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت

نامزدگی کے آغاز کے موقع پر مرکزی وزیر نتن گڈکری، جی کشن ریڈی اور منوہر لال کھٹّر سمیت کئی مرکزی وزرا نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی پارٹی دفتر پہنچے، جن میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی، راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو شامل ہیں۔

نامزدگی کا شیڈول طے

پارٹی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق، نامزدگیاں دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک داخل کی جانی تھی، کاغذات نامزدگی کی جانچ 4 بجے سے 5 بجے تک ہوگی، جبکہ امیدواروں کو 5 بجے سے 6 بجے تک نام واپس لینے کا اختیار ہوگا۔ قومی انتخابی افسر شام 6:30 بجے ایک باضابطہ پریس بیان جاری کریں گے۔

نتن نبین مضبوط دعویدار

بی جے پی کے قومی ورکنگ صدر نتن نبین آج پارٹی کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔ 45 سالہ نتن نبین کو 14 دسمبر 2025 کو قومی ورکنگ صدر مقرر کیا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، انہیں جے پی نڈا کا جانشین بنایا جانا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔

بی جے پی میں قیادت کی تبدیلی

اگر نتن نبین قومی صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ بی جے پی کی تاریخ کے سب سے کم عمر قومی صدر ہوں گے۔ ان کی تقرری کو پارٹی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بی جے پی رواں اور آئندہ برس ہونے والے اہم انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read