Urdu Conclave 2026

No trade deals against national interest: ’’ہم کوئی بھی تجارتی معاہدہ تبھی کریں گےِ، جب وہ ملک کے مفاد میں ہوگا‘‘، مرکزی وزیر پیوش گوئل نے دیا دو ٹوک بیان

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اس موقع پر بھارت کی بڑی گھریلو طلب کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملکی صنعت کو ترقی دے کر ہم کئی درآمدات کا متبادل خود تیار کر سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل۔ (فائل فوٹو)

دہلی میں ایسوچیم (ASSOCHAM) کے زیر اہتمام ایک صنعتکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارت صرف وہی بین الاقوامی تجارتی معاہدے کرے گا جو قومی مفاد کے مطابق ہوں گے۔ گوئل نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں، لیکن کوئی بھی معاہدہ اسی صورت میں ہوگا اگر وہ بھارت کے وسیع تر مفادات سے ہم آہنگ ہو۔

انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ’’اگر معاہدہ ہمارے مفاد میں نہیں ہوا، تو ہم نہیں کریں گے۔ بھارت ہمیشہ اپنے قومی مفاد کو اولین ترجیح دیتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (BTA) کے لیے پانچواں دور واشنگٹن میں مکمل ہو چکا ہے۔ چار روزہ مذاکرات میں بھارت کی ٹیم کی قیادت وزارتِ تجارت کے اسپیشل سیکریٹری راجیش اگروال نے کی۔

باہمی تعاون سے ہی ہوگی ترقی: پیوش گوئل

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اس موقع پر بھارت کی بڑی گھریلو طلب کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملکی صنعت کو ترقی دے کر ہم کئی درآمدات کا متبادل خود تیار کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں ایسی پیداواری صلاحیت کی طرف جانا ہوگا جو اعلیٰ معیار کی حامل ہو۔ انھوں نے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (MSMEs) کو ایک نئے ذہنی رویے کی طرف بڑھنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹی اور بڑی صنعتوں کو مل کر ترقی کرنی ہوگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

پیوش گوئل نے MSME شعبے سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ نان ٹیرف رکاوٹوں سے متعلق حکومت کو بروقت آگاہ کریں تاکہ انھیں دوطرفہ مذاکرات میں شامل کیا جا سکے۔ مزید برآں مرکزی وزیر نے ماضی کی یو پی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دور میں بینکنگ نظام غیر مستحکم تھا، لیکن موجودہ حکومت نے اسے شفاف طریقے سے ازسرِنو تشکیل دیا ہے اور آج بینکنگ نظام مضبوط اور فعال ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔