Urdu Conclave 2026

Nita Ambani will discuss India’s Contribution: نیتا امبانی دنیا میں ہندوستان کے تعاون پرکریں گی بات

ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کو ہارورڈ یونیورسٹی کی باوقار’سالانہ انڈیا کانفرنس’ میں کلیدی مقررکے طور پر دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ نیتا امبانی ہارورڈ بزنس اسکول کے سابق ڈین نتن نوہریا کے ساتھ ہندوستان کے فن اور ثقافت کے مختلف پہلوؤں اور دنیا میں ہندوستان کی شراکت پر تبادلہ خیال کریں گی۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کو ہارورڈ یونیورسٹی کی باوقار’سالانہ انڈیا کانفرنس’ میں کلیدی مقررکے طورپردعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ نیتا امبانی ہارورڈ بزنس اسکول کے سابق ڈین نتن نوہریا کے ساتھ ہندوستان کے فن اورثقافت کے مختلف پہلوؤں اوردنیا میں ہندوستان کی شراکت پرتبادلہ خیال کریں گی۔ ’بھارت سے دنیا تک‘ کے موضوع پریہ کانفرنس 16-15 فروری کوامریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہوگی اور اس میں 1000 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
گذشتہ کچھ عرصے سے، نیتا امبانی عالمی سطح پر ہندوستان کی سب سے بااثر آواز بن کر ابھری ہیں۔ ہارورڈ میں وہ ہندوستان کی نرم طاقت اور مطابقت کو نئے سرے سے دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔ کانفرنس میں ٹیکنالوجی، آب و ہوا، اقتصادی ترقی، جمہوریت، سفارت کاری، ثقافتی تبادلے جیسے مسائل پر ہندوستان کے نقطہ نظرپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ہارورڈ کے طلباء گزشتہ 22 سالوں سے کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے ہندوستان کو اجاگرکرے گی، جو نہ صرف دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی سپر پاور ہے بلکہ جدیدیت اور ترقی سے بھی گہرا جڑا ہوا ہے، جس کا پیغام ’واسودھئیو کٹمبکم‘ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read