Bharat Express DD Free Dish

Dr. Sanjay Kumar warned Pakistan: نشاد پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر سنجے کمار نے پاکستان کو کیا خبردار، کہا-اب بھی نہیں سدھرا تو ہو جائے گا ٹکڑے ٹکڑے

انھوں نے پاکستان کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتی ہے۔

نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد۔ (فائل فوٹو)

8-9 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملے پر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ دریں اثنا نربل انڈین شوشت ہمارا عام دل (نشاد پارٹی) کے قومی صدر اور اتر پردیش کی حکومت میں ماہی پروری کے وزیر ڈاکٹر سنجے کمار نشاد نے جمعہ 09 مئی 2025 کو گورکھپور کے پادری بازار میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کو سخت انتباہ دیا۔ انھوں نے پاکستان کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتی ہے۔

ڈاکٹر نشاد نے کہا ’’ہندوستان نے پہلے آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔ ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کوئی ہمارے رہائشی علاقوں یا فوجی اڈوں پر حملہ کرتا ہے تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کے ان اقدامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسے دہشت گردوں سے گہری محبت ہے۔ ہندوستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے لیکن اگر پاکستان جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے تو ہندوستانی فوج تیار ہے۔‘‘

’’نہیں سدھرا پاکستان تو ہوں گے کئی ٹکڑے‘‘

1971 کی پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت ہم نے پاکستان کو دو ٹکڑے کر کے بنگلہ دیش بنایا تھا، اب اگر پاکستان نہیں سدھرا تو 2025 کا بھارت POK کو کئی حصوں میں تقسیم کر کے نہ صرف واپس لے گا، بلکہ آتنکستان کا خاتمہ بھی کر دے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت مضبوط اور خود انحصار بن چکا ہے۔‘‘

ڈاکٹر سنجے نشاد نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آل پارٹی میٹنگ میں وزیر اعظم کے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کی ہے اور پورا ملک اس معاملے پر متحد ہے۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گھبرائیں نہیں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور باقی ساری چیزیں وزیر اعظم مودی پر چھوڑ دیں۔ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ پر یقین رکھتے ہوئے ہمیں صبر اور اتحاد کو برقرار رکھنا چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read