Bharat Express DD Free Dish

اپریل میں نوکریوں کی بوچھار، مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے جاری کی نئی ویکنسی، 4 بڑے اداروں میں آئی ہیں یہ سیٹیں

اپریل 2026 میں این آئی سی، ایم پی ایس سی اور سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی جیسے بڑے اداروں میں سرکاری ملازمتیں دستیاب ہیں۔ سائنسی اور انتظامی عہدوں کے لئے جلد ہی درخواستیں جمع کریں۔

ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے اپریل 2026 کا مہینہ سرکاری نوکری کے شاندارمواقع لے کرآیا ہے۔ مرکزی اورریاستی حکومتوں کے مختلف باوقارمحکموں نے سائنسی، انتظامی اور تکنیکی عہدوں پربھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ اگرآپ بھی محفوظ اورباعزت کیریئرکے خواہاں ہیں توان آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔

این آئی سی میں’سائنسٹسٹ‘ بننے کا سنہرا موقع

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اورکمپیوٹرسائنس میں کیریئربنانے میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لئے”سائنسٹسٹ” کے عہدے کے لئے بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ کمپیوٹرسائنس اورالیکٹرانکس انجینئرنگ کے پس منظروالے امیدواروں کے لیے کل 193 آسامیاں دستیاب ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 اپریل 2026 ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار recruitment.nic.in پرجا کردرخواست فارم بھرسکتے ہیں۔

سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی میں غیرتدریسی تقرریاں
انتظامی کام میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی نے کلرک، اسسٹنٹ اورایم ٹی ایس جیسی 84 آسامیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس میں ایل ڈی سی، سٹینوگرافر، ڈرائیوراورملٹی ٹاسکنگ سٹاف جیسی اہم پوزیشنیں شامل ہیں۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 16 اپریل 2026 ہے۔ تفصیلی معلومات کے لیے sanskrit.nic.in ملاحظہ کریں۔

مہاراشٹرمیں ایڈمنسٹریٹیوافسربننے کا موقع

مہاراشٹرپبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) نے ریاستی حکومت کے مختلف محکموں میں گزیٹیڈ اورنان گزیٹیڈ عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ریاستی سروس میں شامل ہوکر معاشرے کی خدمت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ درخواست دینے کے لیے امیدواروں کے پاس صرف 9 اپریل 2026 تک کا وقت ہے۔ درخواست کا عمل سرکاری ویب سائٹ mpsc.gov.in کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آرآرآئی) میں ریسرچ کا موقع

بنگلوروکے معروف رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے انجینئرنگ گریجویٹس سے “ریسرچ اسسٹنٹ” کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ ₹31,000 اور HRA کا وظیفہ ملے گا۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 20 اپریل 2026 ہے۔ مزید معلومات rri.res.in پردستیاب ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read