Bharat Express DD Free Dish

NIA seeks public’s help in investigating Pahalgam terror attack: این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں عوام سے مانگی مدد، جاری کیے رابطہ نمبر

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی اہم سراغ چھوٹ نہ جائے، ایجنسی نے اپنے تفتیشی عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے سے متعلق کسی بھی طرح کی اطلاع، فوٹو یا ویڈیو رکھنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوراً ایجنسی سے رابطہ کریں اور دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں ایجنسی کا تعاون کریں۔ این آئی اے نے کہا ہے کہ اب تک انھیں حملے سے متعلق بہت سی تصاویر اور ویڈیوز ملے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہے۔ اس کے باوجود اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی اہم سراغ چھوٹ نہ جائے، ایجنسی نے اپنے تفتیشی عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این آئی نے جاری کیا رابطہ نمبر

این آئی اے نے یہ اپیل اپنی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے جاری کی ہے۔ اس نے رابطہ نمبر بھی جاری کیے اور کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اس حملے سے متعلق کوئی معلومات ہیں وہ درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں:

موبائل نمبر: 9654958816

لینڈ لائن نمبر: 011-24368800

این آئی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فون کرکے اپنی ذاتی تفصیلات اور وہ معلومات فراہم کریں جو وہ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد این آئی اے کا ایک سینئر افسر کال کرنے والے سے رابطہ کرے گا اور معلومات، تصاویر یا ویڈیو وغیرہ حاصل کرنے کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔ پیغام کے مطابق این آئی اے حملے میں ملوث حملہ آوروں اور ان کے طریقوں کا پردہ فاش کرنے کے لیے ہر منٹ کی تفصیل سے جانچ کرنا چاہتی ہے۔

ایجنسی کا خیال ہے کہ بہت سے سیاحوں یا مقامی لوگوں نے نادانستہ طور پر کوئی ایسا منظر دیکھا یا ریکارڈ کیا ہو گا، جو تحقیقات میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے میں 26 سیاح مارے گئے تھے اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکے ہیں۔ وہیں آج ہندوستانی حکومت نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read