بہار کے گورنر عارف محمد خان سے آج بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں مختلف شعبہ حیات سے وابستہ مسلم شخصیات نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران متعدد مسائل بالخصوص تعلیم صحت سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔
گونر عارف محمد خان سے ملاقات کرنے والو ں میں مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ (مارگ درشک )اندریش کمار، قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ کے کار گزار چیئر مین پروفیسر شاہد اختر، چانکیہ نیشنل لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیضان مصطفی،انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر نئی دہلی کے سابق صدر سراج قریشی، ڈاکٹر ماجد تا لی کوٹی، چیئرمین، میڈیکنٹ ہسپتال، بوکارو، جے ڈی یو کے ایم ایل سی خالد انور اور کرنل طاہر مصطفی کے نام شامل ہیں۔
اس ملاقات کے دوران مسلم شخصیات نے بہا رکے گورنر عارف محمد خان سے مسلمانوں کی تعلیمی حالت ،صحت، روزگار سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
