Bharat Express DD Free Dish

موسی والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلیفورنیا میں حراست میں لے لیا گیا

مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی براڑ  کیلیفورنیا میں پکڑا گیا۔ ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ گزشتہ سات دنوں سے پولیس کی حراست میں ہے۔

موسی والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلیفورنیا میں حراست میں لے لیا گیا

مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار  کیلیفورنیا میں پکڑا گیا۔ ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ گزشتہ سات دنوں سے پولیس کی حراست میں ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

برار نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے موسی والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ موسی والا کو اس سال 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

برار  کے خلاف 2 جون کو قتل کے دوسرے کیس میں ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ستیندرجیت سنگھ عرف گولڈی براڑ سری مکتسر صاحب کا رہنے والا ہے اور 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا چلا گیا تھا۔ وہ لارنس بشنوئی گینگ کا سرگرم رکن ہے۔

موسی والا کو چھ شارپ شوٹرز نے قتل کیا۔ ان میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دو پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read