نئی دہلی: ملک بھرمیں شدید گرمی اورامس سے جدوجہد کررہے لوگوں کے لئے بڑی راحت کی خبرہے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کوباضابطہ طورپراعلان کیا کہ جنوب مغربی مانسون کیرلا میں پہنچ گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ملک کے سب سے اہم بارش کے موسم کی شروعات ہوگئی ہے۔ اب سب سے زیادہ نظریں اترپردیش، بہاراوردہلی پرہیں، جہاں لوگ شدید گرمی سے راحت کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اورآئندہ چند دنوں میں شمالی ہندوستان کی طرف بڑھے گا۔
بہارمیں 12 سے 15 جون کے درمیان دستک
آئی ایم ڈی کے مطابق، بہارمیں مانسون 12 سے 15 جون کے درمیان پہنچ سکتا ہے۔ حالانکہ ریاست کے کچھ علاقوں میں اس کی انٹری اس سے پہلے بھی ہوسکتی ہے۔ مانسون کے داخلہ کے بعد پورے بہارمیں سرگرم ہونے میں تقریباً 2 سے 3 دن کا وقت لگ سکتا ہے۔ اس کے بعد ریاست کے بیشترحصوں میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
اترپردیش میں مرحلہ بند طریقے سے پہنچے گا مانسون
اترپردیش میں مانسون مشرقی حصوں سے داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ 15 اور20 جون کے درمیان مشرقی اترپردیش تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ مغربی اترپردیش میں اس کی آمد 20 اور25 جون کے درمیان متوقع ہے۔ مانسون کی آمد کے ساتھ ہی ریاست کے لوگوں کوگرمی اورچلچلاتی دھوپ سے کافی راحت ملنے کی امید ہے۔
دہلی میں فی الحال پری مانسون کی سرگرمیاں
دارالحکومت دہلی میں ابھی مانسون پہنچنے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے، لیکن موسم کا مزاج بدلنا شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرج چمک، تیزہواؤں اورہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جیسے جیسے مانسون شمالی ہندوستان کی طرف بڑھے گا، دہلی-این سی آرمیں بارش کی سرگرمیاں بڑھیں گی اوردرجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کوملے گا۔
کیرلا میں زبردست بارش کا الرٹ
مانسون کی انٹری کے ساتھ ہی کیرلا کے کئی حصوں میں تیزبارش شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 جون سے 9 جون تک زبردست بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ کئی علاقوں میں 7 سے 20 سینٹی میٹرتک بارش ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ ترواننت پورم، کوللم، پتھان متھٹّا، الاپیجّھا، کوٹّائم، ایڈکّی، ایرناکولم اورتریشوراضلاع میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے، ان علاقوں میں جل بھراواورمعمولات زندگی میں خلل آنے کی توقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


