یورپی ملک یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس مِتسوتاکِس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس دوران دونوں لیڈران نے بھارت-یونان اسٹریٹجک شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا خیر مقدم کیا۔ اس بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، شپنگ، دفاع، سیکیورٹی، روابط اور عوامی سطح پر تعلقات جیسے شعبوں پر زور دیا گیا۔ کیریاکوس مِتسوتاکِس نے وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی، جس پر پی ایم مودی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی خیالات کا تبادلۂ کیا اور مستقبل میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
بھارت-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو یونان کی حمایت
یونانی وزیر اعظم نے بھارت-یورپی یونین فری ٹریڈ ایگریمنٹ (India-EU FTA) کی جلد اور باہمی فائدے پر مبنی تکمیل کے لیے یونان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ معاہدہ بھارت کے لیے اہم ہے، کیوں کہ اس سے یورپی منڈیوں تک بھارتی مصنوعات اور خدمات کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔ اس معاہدے سے تجارتی رکاوٹوں میں کمی، سرمایہ کاری کو فروغ اور تکنیکی تعاون میں وسعت آئے گی۔ خاص طور پر زراعت، فارماسیوٹیکل اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں یہ بھارت کے لیے برآمدات، روزگار اور اقتصادی ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
A pleasure speaking with Prime Minister Mitsotakis today. Grateful for his warm birthday wishes. India-Greece Strategic Partnership continues to grow across trade, investment, connectivity, defence, security and people-to-people linkages. We reaffirmed our commitment to early…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 19, 2025
بھارت-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کاریڈور (IMEC) پر گفتگو
وزرائے اعظم نے بھارت-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کاریڈور (IMEC) پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جو بھارت اور یورپ کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔ اس کاریڈور کے ذریعے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، توانائی، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ بھارت کے لیے یہ عالمی سپلائی چین میں ایک مضبوط کڑی بننے کا اہم موقع ہے۔
باہمی دوروں سے مضبوط ہوا تعلق
اگست 2023 میں وزیر اعظم مودی کے یونان کے دورے اور فروری 2024 میں یونانی وزیر اعظم کے بھارت دورے نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ دونوں نے مشترکہ جمہوری اقدار، آزادی، عالمی امن، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو اپنی شراکت داری کی بنیاد قرار دیا۔ کیریاکوس مِتسوتاکِس نے 2026 میں بھارت میں ہونے والی ’’آرٹیفیشل انٹیلیجنس امپیکٹ سمٹ‘‘ کی کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
