Bharat Express DD Free Dish

آرٹیکل 30 کے تحت اقلیتوں کے حقوق ان تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار، انجمن اسلام کے ورکشاپ میں NCMEI کے کارگزار چیئرمین پروفیسر شاہد اختر کی شرکت

مائنارٹی ایجوکیشن کو با اختیار بنانے کے موضوع پر انجمن اسلام کی جانب سے سیف طیب جی آڈیٹوریم، ممبئی میں منعقدہ ورکشاپ میں قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے پر زوردیا گیا۔

نیشنل کمیشن فارمائنارتی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس (این سی ای ایم آئی) کے کارگزار چیئرمین پروفیسر شاہد اخترمائنارٹی ایجوکیشن کوبا اختیاربنانے پرخصوصی توجہ مرکوزکررہے ہیں۔ان کا مقصد ہے ہے کہ آرٹیکل 30 کے تحت اقلیتوں کے حقوق کو ان تک پہنچایا جائے اور اگراس میں کوئی رکاوٹ آرہی ہے تواسے دور کیا جائے۔ مائنارٹی ایجوکیشن کوبا اختیار بنانے کے موضوع پرانجمن اسلام کی جانب سے سیف طیب جی آڈیٹوریم، ممبئی میں منعقدہ ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

آپ کو بتا دیں کہ اقلیتی کمیشن کی ہدایت پرممبئی میں پہلی بار360 ڈگری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تینوں اہم شعبہ ہائے جات سے وابستہ این سی ای ایم آئی، مہاراشٹرکے عہدیداران اوراقلیتی تعلیمی اداروں نے شرکت کی اوراقلیتوں کے تعلیمی اداروں کے مسائل اورآئین ہند کے آرٹیکل 30 کے بارے میں بامعنی گفتگوکی۔ اس موقع پراقلیتوں کو درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا اوران کے حل کے لئے بھی حکمت عملی تیارکی گئی۔

اس ورکشاپ کے دوران قوم کی تعمیرمیں اپنا کردارادا کرنے پربھی زوردیا گیا اورآرٹیکل 30 کو حساس بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر ورکشاپس اورسیمینار منعقد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ظہیرآئی قاضی (پدم ایوارڈ یافتہ-2024) اور صدرانجمن الاسلام نے کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی آنچل گوئل (آئی اے ایس)، ڈی ایم ممبئی تھیں۔ اس کے علاوہ اس ورکشاپ میں ریاستی عہدیداران، ضلعی عہدیداران، نائب صدر، سکریٹری، خزانچی، انجمن اسلامیہ ممبئی کے اراکین اورتقریباً 400 اقلیتی تعلیمی اداروں کے نمائندے موجود تھے۔ پروگرام کا اہتمام انجمن اسلام ممبئی نے کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read