مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھا ہے اور انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ جیل کے قیدیوں اور ملاقاتیوں کی ان کے متعلقہ جیل محکموں کے ذریعہ آدھار کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ ٹی این آئیی ای کی خبر کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے خط میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’’اس نے 17.10.2023 کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ جیل کے قیدیوں اور جیل کے قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کے لیے آدھار کی تصدیق کی کا استعمال کریں۔‘‘
ایڈوائزری میں وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ جیل حکام سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قیدیوں کی شناخت کو ای جیل پورٹل پر قیدیوں کے آدھار نمبر کے ساتھ لنک کریں اور نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) اور ای جیلوں کی ٹیم کے ذریعہ تیار کردہ معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کو آدھار سے منسلک کرنے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جیلوں کے پلیٹ فارم کے ساتھ توثیق کرنے اور تصدیق کریں۔
وزارت نے کہا-جیلوں میں نہیں کیا جا رہا ہے ایڈوائزری پر عمل
وزارت داخلہ نے کہا کہ ’’یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ کئی جیلوں میں، وزارت کی طرف سے جاری کردہ مذکورہ بالا ایڈوائزری کے بارے میں زمینی سطح پر کوئی بیداری نہیں ہے، اس لیے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ جیل کے قیدیوں اور جیل کے قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کے آدھار کی تصدیق سے متعلق معلومات کو جیل کے افسران کے ذریعے پھیلایا جائے تاکہ سب کو اس ایڈوائزی پر عمل کا خیال رہے۔‘‘ وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اس سلسلے میں معلومات ہر تین ماہ بعد اپ ڈیٹ اور فراہم کی جانی چاہیئیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



