ووٹ چوری اور انتخابی عمل میں مبینہ گڑبڑیوں کے خلاف کانگریس نے آج دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی کے ذریعے کانگریس نے اپنے احتجاجی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن پر انتخابات میں ملی بھگت کے سنگین الزامات عائد کیے۔ ریلی میں کانگریس کے کئی سینئر لیڈرشریک ہوئے جب کہ بڑی تعداد میں کارکنان، خاص طور پر خواتین کارکنان، جوش و خروش کے ساتھ موجود رہیں۔
ایس آئی آر کے نام پر بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کا الزام
#WATCH |दिल्ली: कांग्रेस नेत्री सुप्रिया श्रीनेत ने कहा, “SIR से बड़े पैमाने पर वोट चोरी हो रही है। असलियत ये है कि अब तक SIR करते हुए 48 BLO(बूथ स्तर अधिकारी) की मौत हो चुकी है… समय लेकर इसे करवाया जाता। लोगों का नाम क्यों काटा जा रहा है?… मुझे लगता है कि संबित पात्रा को इस… https://t.co/fCTXPyBny5 pic.twitter.com/LChRyCI7Qn
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 14, 2025
کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن یعنی ایس آئی آر کے نام پر بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر کے دوران اب تک اڑتالیس بوتھ لیول افسران کی موت ہو چکی ہے۔ یہ عمل وقت لے کر اور شفاف طریقے سے کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے کیوں کاٹے جا رہے ہیں۔ سپریا شرینیت نے بی جے پی رہنما سمبت پاترا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پورے عمل کی صحیح جانکاری نہیں ہے۔
یہ ریلی جمہوریت کی آواز ہے
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ رام لیلا میدان میں ہونے والی یہ ریلی صرف کانگریس کی نہیں بلکہ پورے ملک کی آواز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں اٹھنے والی یہ للکار ایک سو چوالیس کروڑ عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد ووٹ ہے اور اگر ووٹ دینے کا حق ہی چھین لیا جائے تو نہ جمہوریت بچے گی اور نہ ہی آئین۔ ان کے مطابق ووٹ اور آئین کے بغیر نہ پنشن ملے گی، نہ راشن، نہ سڑک اور نہ ہی اسپتال، اور راہل گاندھی اسی لڑائی کو لڑ رہے ہیں۔
جمہوریت پر سب سے بڑا حملہ
مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹوار ی نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے لیکن موجودہ حالات عوام کے اعتماد کو کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تب ہی یقین ہوگا جب انہیں محسوس ہوگا کہ وہ اپنی حکومت اور نمائندے خود چن رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے ایسا بیانیہ بنایا گیا جس میں سپریم کورٹ کے جج کو عمل سے الگ کر دیا گیا اور یہ پیغام دیا گیا کہ بی جے پی کا ہی الیکشن کمشنر بنے گا۔ ان کے مطابق یہ جمہوریت پر سب سے بڑا حملہ ہے اور کانگریس ووٹ کی حفاظت کے لیے آخری سانس تک لڑے گی۔
ووٹ ایک سو چالیس کروڑ لوگوں کی طاقت ہے
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ ووٹ کا حق آزادی کے مجاہدین اور آئین سازوں کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک سو چالیس کروڑ عوام کی طاقت اور آواز ہے اور بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعے اس آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس حق کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جا سکتی ہے۔
ریلی میں خواتین کی نمایاں شرکت
رام لیلا میدان میں منعقدہ اس ریلی میں خواتین کارکنان کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔ ملک کے مختلف حصوں سے خواتین رہنما اور کارکن دہلی پہنچے۔ ریلی کے دوران خواتین کانگریس کارکنان میں خاصا جوش اور ولولہ نظر آیا۔
یہ سیاسی نہیں بلکہ آئینی ریلی ہے
راجستھان مہلا کانگریس کی صدر ساگ ریکا سنگھ نے کہا کہ یہ کوئی عام سیاسی ریلی نہیں بلکہ آئین کو بچانے اور عوام کو بیدار کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتیں سن نہیں رہیں، ایجنسیاں حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور اتنے ثبوتوں کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ ان کے مطابق راہل گاندھی مسلسل ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن سے مبینہ ملی بھگت کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں، جو جمہوریت اور آئین پر بڑا حملہ ہے۔
جمہوریت کی حفاظت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں
مدھیہ پردیش کانگریس کی نائب صدر کرن سنگھ نے کہا کہ وہ راہل گاندھی کی حمایت میں اس ریلی میں شامل ہوئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کا مقصد ہمیشہ افسران کے ذریعے ووٹوں میں ہیرا پھیری کر کے کانگریس کو ہرانا رہا ہے، جو بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر جمہوریت کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



