ممبئی میں طوفان سے زبردست تباہی، گھاٹ کوپر میں ہورڈنگز گرنے سے 14 افراد کی موت
Mumbai Ghatkopar Incident: ممبئی، مہاراشٹر کے گھاٹ کوپر میں ایک پٹرول پمپ پر ہورڈنگ گرنے کے بعد امدادی کام جاری ہے۔ ممبئی کے گھاٹ کوپر میں ہورڈنگ گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ اس واقعے میں 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ بی ایم سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی گھاٹ کوپر ہورڈنگ گرنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اس واقعے میں 88 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 74 کو بچا لیا گیا۔ باقی لوگ زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
#WATCH | Mumbai: The death toll in the Ghatkopar hoarding collapse incident has risen to 14. There were a total of 88 victims, out of which 74 were rescued injured: NDRF
(Morning visuals of the rescue operations from the spot) pic.twitter.com/vggAIlfY3g
— ANI (@ANI) May 14, 2024
دراصل، ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں مٹی کے طوفان اور بارش کے دوران ایک پٹرول پمپ پر 100 فٹ لمبا غیر قانونی ہورڈنگ گر گیا۔ وڈالا کے علاقے میں بھی تیز ہواؤں کے دوران زیر تعمیر ’میٹل پارکنگ ٹاور‘ سڑک پر گر گیا۔ بی ایم سی حکام کے مطابق گھاٹ کوپر میں گرنے والا یہ ہورڈنگ غیر قانونی تھا۔
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، ’’اب تک 78 لوگوں کو ہورڈنگ کے نیچے سے بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔ ان میں سے 70 زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ممبئی کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Ghatkopar Hoarding Collapse: ممبئی میں طوفانی بارش کا قہر ، 8 افراد کی موت، این ڈی آر ایف تعینات، متعدد پروازیں بھی متاثر
ایسے تمام ہورڈنگز کا آڈٹ کیا جائے گا: سی ایم شندے
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے طوفان سے ہونے والی تباہی کا معائنہ کرنے کے لیے گھاٹ کوپر علاقے پہنچے۔ جہاں انہوں نے عہدیداروں کو کئی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بچانا ہماری ترجیح ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ممبئی میں اس طرح کے تمام ہورڈنگز کا آڈٹ کریں۔
-بھارت ایکسپریس