Bharat Express DD Free Dish

Masood Azhar speaks:مسعود اظہر نے اپنے خاندان کے 10 افراد اور 4 قریبی ساتھی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، روتے ہوئے کہا-کاش میں بھی مرجاتا

بھارت نے جن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ان میں جیش محمد کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے کیمپوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ سب سے بڑا حملہ بہاولپور میں کیا گیا جو کہ بین الاقوامی سرحد کے اندر تقریباً 100 کلومیٹر اندر واقع ہے۔

آپریشن سندور کی ایک بڑی کامیابی یہ مانی جارہی ہے کہ اس حملے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مسعود اظہر کا خاندان  پوری طرح سے تباہ ہوگیا ہے جس کی تصدیق خود مسعود اظہر نے کی ہے۔دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انڈیا کیجانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 10 افراد اور 4 قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔ ان کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ، ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کے خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب ہونے والے حملے میں مسعود اظہر کے ایک قریبی ساتھی اور ان کی والدہ جبکہ دو دیگر قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے صدمے سے دوچار مسعود اظہر نے کہا کہ کاش میں بھی مرجاتا ،اگر میں بھی مرجاتا تو اچھا ہوتا۔ اس قیامت خیز جھٹکے کے بعد بھی  مسعود اظہر نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مسعود اظہر نے کہا  کہ اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دیے ہیں ، اب کوئی رحم کی امید نہ رکھے۔

واضح رہے کہ پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے 15 دن بعد ہندوستان نے دہشت گردی کے گڑھ میں گھس کر منہ توڑ جواب دیا ہے۔ آپریشن سندور کے تحت بھارت نے پاکستان کے اندر 100 کلومیٹر تک گھس کر لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیاہے۔ہندوستانی مسلح افواج نے ان دہشت گرد کیمپوں کی نشاندہی کی اور انہیں نشانہ بنایا جو ہندوستان پر کئی حملوں کے پیچھے تھے۔ اب خبر آ رہی ہے کہ اس عین کارروائی میں لشکر طیبہ کے دو ٹاپ کمانڈر مارے گئے ہیں۔ ان دونوں کو لشکر کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔

آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے دو ٹاپ دہشت گرد میں سب سے پہلا نام حافظ عبدالمالک کا ہے جو لشکر کے بڑے آپریشنل کمانڈر بتائے جاتے ہیں۔ وہ مریدکے میں لشکر کے ہیڈ کوارٹر ‘مرکز طیبہ’ میں موجود تھے جہاں یہ حملہ ہوا۔ دوسرا دہشت گرد مدثر تھا جسے لشکر کی غیر ملکی دہشت گردوں کی سازشوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔آپریشن سندور انٹیلی جنس ایجنسیوں اور فوج کے خصوصی دستوں نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی سخت پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اس قدم کے بعد ہندوستان نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور اپنے شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا

بھارت نے جن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ان میں جیش محمد کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے کیمپوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ سب سے بڑا حملہ بہاولپور میں کیا گیا جو کہ بین الاقوامی سرحد کے اندر تقریباً 100 کلومیٹر اندر واقع ہے اور جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ اب یہ تباہ ہو گیا ہے۔اسی طرح سانبہ سیکٹر کی سرحد کے اندر 30 کلومیٹر کے فاصلے پر مریدکے نامی جگہ پر لشکر طیبہ کا کیمپ تھا۔ وہ بھی زمین دوزہو گیا ہے۔ ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے دہشت گرد یہیں سے تھے۔ 26/11 ممبئی حملوں سے منسلک لشکر طیبہ کا ایک تربیتی مرکز تھا۔ اجمل قصاب نے یہاں ٹریننگ لی تھی۔ اس میں تنظیم کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے جس کا دورہ ڈیوڈ ہیڈلی اور تہور رانا نے کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read