Bharat Express DD Free Dish

Manoj Tiwari and PM Narendra Modi Lead the Cheers: پی ایم نریندر مودی نے عوام کا ادا کیا شکریہ، منوج تیواری نے اسٹاگرام پر مودی کی شیئر کی گمچھا لہراتے ہوئے ویڈیوز

انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد بی جے پی کے معروف رہنما اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اس تاریخی جیت پر جذباتی انداز میں ردعمل کے ساتھ  انہوں نے اسٹا گرام پر  وزیر عظم مودی  کی گمچھا لہراتے ہوئے   ویڈیو شیئر کی ہے۔

بہار میں ہونے والے حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج نے سیاسی منظرنامے کو ایک نئی سمت دے دی ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے واضح اکثریت سے حکومت بنانے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ اس جیت کو نہ صرف بی جے پی کے لیے ایک عظیم سیاسی فتح قرار دیا جا رہا ہے، بلکہ اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت اور عوام کے اعتماد کا اظہار بھی سمجھا جا رہا ہے۔

انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد بی جے پی کے معروف رہنما اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اس تاریخی جیت پر جذباتی انداز میں ردعمل کے ساتھ  انہوں نے اسٹا گرام پر  وزیر عظم مودی  کی گمچھا لہراتے ہوئے   ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manoj Tiwari (@manojtiwari.mp)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’بہار کی عوام نے دکھا دیا کہ ترقی، امن اور مضبوط قیادت ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی شفاف حکمرانی اور لوگوں کے دلوں سے جڑنے والی سیاست نے ایک بار پھر مخالفین کو شکست فاش دی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مودی جی نے گمچھا لہرا کر یہ پیغام دے دیا ہے کہ بہار کی امیدیں اور خواب اب ایک نئی رفتار کے ساتھ پورے ہوں گے۔‘‘

ملک بھر میں سوشل میڈیا پر بھی منوج تیواری کا بیان تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے NDA کی جیت کو ’’عوام کا فیصلہ‘‘ اور ’’ترقی کے سفر کی نئی شروعات‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت اتحادی جماعتوں کی یکجہتی اور کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ تیواری نے بہار کے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ فتح ذات، مذہب اور علاقائی سیاست سے اُوپر اٹھ کر عوامی فیصلے کی نمائندگی کرتی ہے۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manoj Tiwari (@manojtiwari.mp)

این ڈی اے کے کیمپ میں جشن کا ماحول ہے اور بڑی تعداد میں کارکنان نے پٹاخے جلائے، ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گمچھا لہرا کر عوام کا شکریہ ادا کیا، جو بہار کی ثقافتی شناخت کا اہم نشان بھی ہے۔ سیاسی ماہرین اس نتیجے کو 2025 کے قومی سیاسی منظرنامے کے لیے فیصلہ کن مرحلہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس تاریخی جیت سے NDA نے ریکارڈ توڑتے ہوئے سبھی بڑے سیاسی اتحادوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آئندہ برسوں کے لیے بہار کی سیاست کو نئی سمت دینے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ عوام اب بہتر حکمرانی اور تیز رفتار ترقی کے مزید وعدوں کی تکمیل کی امید کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read