ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہ فریقی سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔ اتوار (11 مئی) کو کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو 97 رنوں سے شکست دے دیا ہے۔ فائنل میں میزبان سری لنکا کو جیت کے لیے 343 رنوں کا ناممکن سا ہدف ملا تھا، پوری ٹیم 48.2 اوورس میں 245 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ واضح ہو کہ اس سہ فریقی سیریز میں ہندوستان اور سری لنکا کے علاوہ تیسری ٹیم جنوبی افریقہ تھی۔
Victory by 9⃣7⃣ runs in the Final 🙌
Congratulations to #TeamIndia as they beat Sri Lanka to win the #WomensTriNationSeries2025 👏👏
Scorecard ▶️ https://t.co/rVyie6SUw9#INDvSL pic.twitter.com/U1YCGD9Uw3
— BCCI Women (@BCCIWomen) May 11, 2025
فائنل مقابلہ میں سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اٹاپٹو نے 66 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 51 رن بنائے تھے، جس میں 6 چوکے اور 1 چھکا شامل تھے۔ کپتان کے علاوہ نیلاکشی ڈسلوا (58 گیندوں پر 48 رن)، وشامی گنراتنے (41 گیندوں پر 36 رن)، انوشکا سنجیونی (41 گیندوں پر 28 رن)، سگندھیکا کماری (29 گیندوں پر 27 رن) اور ہرشیتا سمرویکرما (32 گیندوں پر 36 رن) نے بھی کافی مزاحمت کیا، لیکن ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کر سکیں۔ گیند بازی میں ہندوستان کی جانب سے اسپنر اسنیہا رانا نے 4 وکٹ، امنجوت کور نے 3 وکٹ اور شری چرانی نے 1 وکٹ حاصل کیا، جب کہ 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہو گئیں۔
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورے 50 اوورس میں 342 رنوں کا پہاڑ سا اسکور کھڑا کر دیا۔ سلامی بلے باز اور ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے 101 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار 116 رن اسکور کیے، اننگ میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ مندھانا کے علاوہ ہرلین دیول (56 گیندوں میں 47 رن)، جمائما روڈریگس (29 گیندوں میں 44 رن)، کپتان ہرمنپریت کور (30 گیندوں میں 41 رن) اور سلامی بلے باز پرتیکا راول (49 گیندوں میں 30) رن نے بھی 342 رنوں کے ہدف میں اہم تعاون کیا۔ سری لنکا کے لیے مالکی مدارا، دیومی وہانگا اور سگندھیکا کماری نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ انوکا راناویرا 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرنے والی اسمرتی مندھانا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ اسنیہا رانا کو سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے کے لیے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


