نئی دہلی: بہار کے ضلع جموئی میں ہفتہ کی رات ایک شدید ٹرین حادثہ پیش آیا، جس میں سیمنٹ سے لدی ایک مال گاڑی کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ یہ حادثہ مشرقی ریلوے کے آسنسول ریلوے ڈویژن کے تحت جسیدیھ–جھاجھا ریلوے سیکشن پر سملتلہ کے تلوا بازار ہالٹ کے قریب بدوا ندی کے پل نمبر 676 کے پاس پیش آیا، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔ اپ لائن سے گزرنے والی مال گاڑی جیسے ہی پل کے قریب پہنچی، اچانک پٹری اکھڑ گئی۔ اس کے نتیجے میں مال گاڑی کے تین ڈبے سیدھے بدوا ندی میں جا گرے، جبکہ دو ڈبے پل سے لٹک گئے۔ اس کے علاوہ نصف درجن سے زائد ڈبے پٹری سے اتر کر آپس میں ٹکرا گئے۔ ٹکر کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آف لائن کی پٹری اکھڑ کر ڈاؤن لائن میں جا سمٹی۔
حادثے کے بعد جسیدیھ–جھاجھا ریلوے سیکشن پر اپ اور ڈاؤن دونوں لائنوں پر ریل آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ کئی مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کو راستے میں ہی روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کے راستے تبدیل کرنے اور مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کرنے کی کوششیں جاری ہیں، قابل ذکر بات یہ ہےکہ ریل ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔
Jamui, Bihar: A cement-laden goods train from Jasidih to Jhajha derailed late Saturday near Barua River Bridge at Simultala–Telwa Halt, with 19 of its 42 wagons going off the tracks including 10 falling into the river disrupting traffic on both lines; fortunately, no casualties… pic.twitter.com/C5QgPinT8P
— IANS (@ians_india) December 28, 2025
حادثے کی اطلاع ملتے ہی آر پی ایف، ریلوے پولیس اور تکنیکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بھاری کرینوں کی مدد سے پٹری اور تباہ شدہ ڈبوں کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ترجیحی بنیاد پر پٹری کو صاف کر کے جلد از جلد ریل سروس بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جو ایک بڑی راحت کی بات ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جانچنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ابتدائی طور پر پٹری میں تکنیکی خرابی یا گاڑی پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی صورتحال جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

