نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مہاتما ایّنکالی کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں سماجی انصاف اور عوامی بااختیاری کے ایک پائیدار علمبردار کے طور پر یاد کیا۔
تعلیم اور مساوات کیلئے انتھک لگن
وزیراعظم نے مہاتما ایّنکالی کی تعلیم اور مساوات کے لیے انتھک خدمات کو اجاگر کیا اور کہا کہ ان کی میراث آج بھی ملک کو شامل ترقی کی طرف آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ وزیراعظم نے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا: ’’مہاتما آیانکلی کی یوم پیدائش پر خراج تحسین۔ انہیں سماجی انصاف اور بااختیاری کا علمبردار یاد کیا جاتا ہے۔ وہ علم اور تعلیم کے لیے بھی بے حد پرجوش تھے۔ ان کی کوششیں آنے والی نسلوں کو ایک منصفانہ اور مساوی معاشرہ قائم کرنے کی ترغیب دیتی رہیں گی۔‘‘
Tributes to Mahatma Ayyankali on his Jayanti. He is remembered as an icon of social justice and empowerment. He was also deeply passionate about knowledge and learning. His efforts will continue motivating generations to work towards a just and equitable society.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2025
وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی پیش کیا خراج عقیدت
دریں اثنا وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی مہاتما ایّنکالی جی کو خراج پیش کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں عظیم سنت مہاتما ایّنکالی جی کو ان کی جینتی پر خراج پیش کرتا ہوں۔ ایک مصلح اور سماجی علمبردار، ایّنکالی جی نے برادریوں کو جوڑنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، ایک متحد معاشرے کی بنیاد رکھی اور تعلیم کو جمہوری بنانے کے ذریعے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے راہ ہموار کی۔ ان کی راہ ہمارے لیے تحریک ہے۔‘‘
I bow to the great saint Mahatma Ayyankali Ji on his Jayanti. A reformer and a social pioneer, Ayyankali Ji made tireless efforts to build bridges among communities, laying the foundation for a united society, and paved the way for the uplift of the marginalized sections through… pic.twitter.com/er9RM9wlsw
— Amit Shah (@AmitShah) August 28, 2025
مہاتما ایّنکالی کی خدمات اور کارنامے
مہاتما ایّنکالی ہندوستان کے ایک عظیم سماجی مصلح تھے جو ٹراونکور ریاست سے تعلق رکھتے تھے اور دلتوں اور مظلوم طبقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ انہوں نے ’’سادھو جانا پریپالنا سنگھم‘‘ کی بنیاد رکھی اور بنیادی حقوق جیسے تعلیم کا حق، عوامی راستوں پر چلنے کا حق اور خواتین کے لیے موزوں لباس پہننے کا حق حاصل کرنے کے لیے کوشش کی، جس سے کیرالہ کے سماجی و سیاسی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلیاں آئیں۔
سماجی برائیوں کے خلاف مہم
ان کی نمایاں کاوشوں میں ذات پات کے امتیاز کے خلاف جدوجہد، دلت بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے اور تعلیم دلوانے کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے دلتوں کو عوامی راستوں پر چلنے کا حق دینے کے لیے ’’واللووانڈی سمراہم‘‘ (بیل گاڑی تحریک) کی قیادت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواتین کی عزت و وقار کو برقرار رکھنے کے لیے جیسے خواتین کے لیے مناسب لباس پہننے کے حقوق کی جدوجہد سمیت مختلف سماجی برائیوں کے خلاف مہم چلائی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

