Bharat Express DD Free Dish

Kumar Mangalam Birla Backs India’s 2047 Vision: ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن، کمار منگلم برلا نے کہا ’’یہ ہمارا وقت ہے‘‘

ایسے وقت میں جب عالمی معیشت کی غیر یقنی صورت حال اپنے عروج پر ہے اور معیشتیں ڈوب رہی ہیں، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا ہندوستان کے مستقبل اور ’’وِکسِت بھارت 2047‘‘ کے بارے میں نہ صرف پر امید ہیں، بلکہ پراعتماد بھی ہیں۔

ایسے وقت میں جب عالمی معیشت کی غیر یقنی صورت حال اپنے عروج پر ہے اور معیشتیں ڈوب رہی ہیں، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا ہندوستان کے مستقبل اور ’’وِکسِت بھارت 2047‘‘ کے بارے میں نہ صرف پر امید ہیں، بلکہ پراعتماد بھی ہیں۔ برلا کا ماننا ہے کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ اور برلا کا یہ دعویٰ صرف اعداد و شمار کی بنیاد پر نہیں ہے، بلکہ اس ہدف کی مستحکم بنیادوں کے سبب ہے۔

بزنس ٹوڈے کی خبر کے مطابق اس سوال کے جواب میں کہ کیا ہندوستان 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے راہ پر ہے؟ برلا نے کہا ’’بالکل! ہندوستان واحد بڑی معیشت ہے جو سالانہ 6-7 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے، جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔ دنیا اس عہد کو ہمارے عہد کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ پالیسیوں کے استحکام، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری اور ایک مثبت کاروباری ماحول میں ہم طویل مدتی ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔‘‘

کمپنی کی حکمت عملی پر بھی ڈالی روشنی

پینٹس (رنگ)، جیولری اور کاسمیٹکس جیسے شعبوں میں برلا گروپ کے داخلے پر انھوں نے کہا کہ اسٹریٹجی بنانا اور اس پر عمل درآمد دونوں ضروری ہے۔ انھوں نے کہا ’’ہم اسکیل اور مارکیٹ لیڈرشپ پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ہم ان شعبوں میں داخل ہوتے ہیں جہاں ہمیں ’’جیتنے کا حق‘‘ نظر آتا ہے۔ مثال کے طور پر پینٹس کے کاروبار میں ہم نے اپنے موجودہ سفید سیمنٹ کی تقسیم کے نیٹ ورک کا فائدہ اٹھایا۔ ہماری حکمت عملی میں پیچیدہ منصوبہ بندی، عمل درآمد اور اجتماعی ہم آہنگی کا فائدہ اٹھانا شامل ہے۔‘‘

عالمی سطح پر معاشی عدم استحکام کے خطرات اور ٹرمپ کی صدارت میں امریکی محصولات کی ممکنہ واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر بھی برلا نے کہا ’’خوش قسمتی سے ہماری امریکی کارروائیاں بنیادی طور پر مقامی منڈیوں کی خدمت کرتی ہیں۔ ہم ہندوستان سے امریکہ درآمدات یا برآمدات پر زیادہ انحصار نہیں کرتے ہیں، اس لیے ہم ایسے خطرات سے نسبتاً محفوظ رہتے ہیں۔‘‘

اپنے خاندان کے بارے میں بھی کی بات چیت

برلا نے خاندانی کاروبار میں شامل ہونے سے پہلے اپنے بچوں کے غیر روایتی سفر کے بارے میں بھی بات کی۔ انھوں نے کہا ’’میری اہلیہ اور میں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے شوق پورے کریں۔ ان کے تجربات نے، چاہے وہ پیشہ ورانہ کرکٹ کے ہوں یا موسیقی کے، انھیں اچھا انسان بننے میں مدد دی ہے۔ کاروبار میں قدم رکھنے سے پہلے آنے والی نسل کے لیے اپنی شناخت بنانا بہت ضروری ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read