Bharat Express DD Free Dish

Mirwaiz Accuses Administration: میرواعظ عمر فاروق کا انتظامیہ پر الزام، کہا- مجھے گھر میں کیا گیا ہے نظر بند

دو جنوری کو میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جس دن انہیں جامع مسجد میں نماز کے دوران لوگوں سے خطاب کرنا تھا، اس دن وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بات رکھنے پر مجبور ہیں، کیونکہ ایک بار پھر انہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

میرواعظ عمر فاروق۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیڈر میرواعظ عمر فاروق جمعہ کے روز مبینہ نظر بندی کے باعث جامع مسجد میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کر سکے۔ اس معاملے پر انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں چند پولیس اہلکار نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’ایک اور جمعہ اور ایک بار پھر حکام نے مجھے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ میں اس غیر معمولی طور پر خشک سردیوں کے دوران بارش اور برف باری کے لیے اجتماعی دعا میں نمازیوں کی امامت نہیں کر سکا۔ ہماری دعائیں ہی ہماری طاقت ہیں، اللہ انہیں قبول کرے۔‘‘

مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بات چیت کے حامی

اس سے قبل میرواعظ نے دعویٰ کیا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بات چیت کے حامی رہے ہیں اور کبھی کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا، ’’جب میرے والد کا قتل ہوا تو میں نابالغ تھا اور بہت کم عمر میں مجھے مذہبی اور سماجی ذمہ داریاں سنبھالنی پڑیں۔‘‘

2 جنوری کو میرواعظ عمر فاروق نے جاری کیا تھا بیان

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 2 جنوری کو میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جس دن انہیں جامع مسجد میں نماز کے دوران لوگوں سے خطاب کرنا تھا، اس دن وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بات رکھنے پر مجبور ہیں، کیونکہ ایک بار پھر انہیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

2025 کی تلخ یادیں اب بھی لوگوں کے دل و دماغ میں تازہ

میرواعظ عمر فاروق نے یہ بھی کہا تھا کہ سال 2026 کی شروعات اگرچہ امیدوں کے ساتھ ہو رہی ہے، لیکن سال 2025 کی تلخ یادیں اب بھی لوگوں کے دل و دماغ میں تازہ ہیں۔ گزشتہ سال سانحات اور غیر یقینی حالات سے بھرا رہا۔ پہلگام میں پیش آئے ہولناک حملے نے پورے کشمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ وادی کے تمام طبقوں نے ایک آواز میں اس حملے کی مذمت کی، لیکن اس کے بعد عام لوگوں میں گہرا خوف اور بے چینی پھیل گئی۔ کئی مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے گھروں کو مسمار کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read