Bharat Express DD Free Dish

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند نے عید ملن تقریب میں ہم آینگی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دیا پیغام

یہ اجتماع نہ صرف عید کی خوشیوں کو بانٹنے کا ایک خوشگوار موقع تھا بلکہ امن، انصاف اور معاشرتی ہم آہنگی جیسے اعلیٰ اقدار کو اجاگر کرنے کا بھی سنہری لمحہ ثابت ہوا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے دل کھول کر بات چیت کی اور معاشرے میں باہمی احترام اور ایک ساتھ رہنے کی اہمیت کو محسوس کیا۔

نئی دہلی: گزشتہ دنوں جماعتِ اسلامی ہند نے انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر کے مارگوسا و سلک کاٹن لان میں عید گیٹ ٹو گیدر 2026 کا شاندار انعقاد کیا۔ اس پر وقار تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں سفارتکار، مذہبی رہنما، عوامی نمائندگان، میڈیا شخصیات اور سول سوسائٹی کے قابل احترام اراکین شامل تھے۔

یہ اجتماع نہ صرف عید کی خوشیوں کو بانٹنے کا ایک خوشگوار موقع تھا بلکہ امن، انصاف اور معاشرتی ہم آہنگی جیسے اعلیٰ اقدار کو اجاگر کرنے کا بھی سنہری لمحہ ثابت ہوا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے دل کھول کر بات چیت کی اور معاشرے میں باہمی احترام اور ایک ساتھ رہنے کی اہمیت کو محسوس کیا۔ مختلف ممالک، مذاہب اور اداروں سے آئے ہوئے افراد کی موجودگی نے اس تقریب میں اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی ذمہ داری کے روحانی پیغام کو اور بھی جلا بخشی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی ہند کے امیر، سید سادات اللہ حسینی نے فرمایا کہ ’’ تقاریب اور تہوار لوگوں کو قریب لانے اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ ایسے مواقع گفتگو، تفہیم اور تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں، نہ کہ تقسیم کے لیے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ عید ملن کا اجتماع شرکاء کے درمیان بامعنی رابطے قائم کرے گا اور ہمیں ایک شمولیتی اور ہم آہنگ معاشرہ بنانے کے لیے اجتماعی کوشش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read