Bharat Express

Aditya-L1 Launch: آدتیہ ایل 1 کے لانچ کی الٹی گنتی شروع، مشن ماڈل کے ساتھ سری وینکٹیشور مندر پہنچی اسرو کے سائنسدانوں کی ٹیم

اسرو کے انتہائی منتظر سولر مشن کے لانچ کا آج یعنی جمعہ کے رو الٹی گنتی شروع ہو گا۔ اسرو چیف نے بتایا ہے کہ راکٹ اور سیٹلائٹ تیار ہیں۔

آدتیہ ایل 1 کے لانچ کی الٹی گنتی شروع

ہندوستان کے پہلے سولر مشن آدتیہ ایل 1 کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے جمعہ (1 ستمبر) کے روز یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل ISRO کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم آدتیہ-L1 مشن کے منی ماڈل کے ساتھ تروملا سری وینکٹیشور مندر میں پوجا کرنے پہنچی۔

راکٹ اور سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار: ایس سومناتھ

ہندوستان کا پہلا سولر مشن (Aditya-L1 Mission)2 ستمبر کو صبح 11.50 بجے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز (Sriharikota Space Center) سے لانچ کیا جائے گا۔ لانچ کی تیاریوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اسرو کے سربراہ ایس سومناتھ نے جمعرات کے روز چنئی میں بتایا تھا، “راکٹ اور سیٹلائٹ تیار ہیں۔ ہم نے لانچ کے لیے مشقیں مکمل کر لی ہیں۔”

 

بھارت ایکسپریس۔