Bharat Express DD Free Dish

Investment Confidence in India Surges 12.6% in Q3 2025: ہندوستان نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں سرمایہ کاری کے اعتماد میں 12.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، D&B کی فہرست میں شامل 32 معیشتوں میں سب سے زیادہ

ترقی یافتہ معیشتوں میں سرمایہ کاری اعتماد کی کمی زیادہ دیکھی گئی ہے۔ جہاں امریکہ (16.7 فیصد کمی)، فرانس، جرمنی، جاپان، اور اسپین جیسے ممالک میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

ین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری اعتماد میں کمی کے باوجود بھارت نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں دنیا کے 32 معیشتوں میں سب سے زیادہ سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ (D&B) کی جانب سے جاری کردہ ’’گلوبل بزنس انویسٹمنٹ کانفیڈنس انڈیکس‘‘ کے مطابق بھارت میں کاروباری سرمایہ کاری اعتماد میں سال بہ سال 12.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، حالاں کہ سہ ماہی بنیاد پر اس میں 1.4 فیصد معمولی کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر سرمایہ کاری اعتماد میں 13.1 فیصد کی سہ ماہی کمی ہوئی، جو لگاتار تیسری سہ ماہی میں منفی رجحان کی نشان دہی ہے۔ اس کمی کی وجہ پانچوں ذیلی اشاریوں میں واضح کمی کو قرار دیا گیا ہے، جن میں سرمایہ خرچ، افرادی قوت کی وسعت اور کاروباری حالات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، تقریباً 46.8 فیصد کاروباری اداروں نے سپلائی چین کے استحکام کو سرمایہ کاری کے فیصلوں میں سب سے اہم عنصر قرار دیا، جب کہ ٹیرف کی غیر یقینی صورت حال اور ملکی شرح سود کو کم تر عوامل گردانا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر سپلائی چین کا عدم تسلسل سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

ترقی یافتہ معیشتوں میں سرمایہ کاری اعتماد کی کمی زیادہ دیکھی گئی ہے۔ جہاں امریکہ (16.7 فیصد کمی)، فرانس، جرمنی، جاپان، اور اسپین جیسے ممالک میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس ابھرتی ہوئی معیشتوں میں روس (26.1 فیصد کمی)، برازیل (23.9 فیصد کمی)، اور جنوبی افریقہ (20.7 فیصد کمی) جیسے ممالک میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری اعتماد میں خدمات کے شعبے کی نسبت زیادہ کمی واقع ہوئی۔ خاص طور پر کیپیٹل گڈز (33.1 فیصد کمی)، خوراک (26.9 فیصد کمی) اور آٹو موبائل (26.4 فیصد کمی) بنانے والے ادارے بری طرح متاثر ہوئے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق خدمات اور صنعت دونوں شعبوں میں استعمال کی صلاحیت (Capacity Utilisation) میں معمولی بہتری آئی ہے، جو آئندہ سرمایہ کاری کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read