Bharat Express DD Free Dish

Indore Water Contamination: 6-Month-Old Dies: دس سال بعد پیدا ہوا بیٹا ،اندور میں آلودہ پانی پینے سے چھ ماہ کے بچے کی موت، ماں کا رو رو کر برا حال

اندور میں آلودہ پانی کی وجہ سے ہونے والی اموات پر این سی پی (ایس پی) راجیہ سبھا کی رکن اسمبلی فوزیہ خان کا کہنا ہے کہ “یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، اس کی مذمت کافی نہیں ہے، بچے مر رہے ہیں، آلودہ پانی لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس سے ہمیں اس سے زیادہ فکر مند ہو۔”

اندور شہر کے بھاگیرتھ پورہ علاقے میں آلودہ پانی پینے سے چھ ماہ کے ایک معصوم بچے کی موت ہو گئی۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچے کو الٹی اور دست کی شکایت تھی اور علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ اس دردناک واقعے نے ایک بار پھر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ محکمۂ صحت کے مطابق آلودہ پانی کی وجہ سے اب تک 149 مریض سامنے آ چکے ہیں اور 7 افراد کی موت ہو چکی ہے۔بچے کی ماں سادھنا ساہو کا رو رو کر برا حال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس سال کی منتوں اور دعاؤں کے بعد انہیں یہ بیٹا نصیب ہوا تھا۔ حمل کے دوران انہیں مکمل بیڈ ریسٹ پر رہنا پڑا۔ ماں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کافی عرصے سے گندا پانی آ رہا تھا۔ دودھ کم آنے کی وجہ سے وہ مجبوراً بچے کو پانی ملا کر باہر کا دودھ پلانے لگیں، جو اس کی موت کی وجہ بن گیا۔

اندور میں آلودہ پانی کی وجہ سے ہونے والی اموات پر این سی پی (ایس پی) راجیہ سبھا کی رکن اسمبلی فوزیہ خان کا کہنا ہے کہ “یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، اس کی مذمت کافی نہیں ہے، بچے مر رہے ہیں، آلودہ پانی لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس سے ہمیں اس سے زیادہ فکر مند ہو۔”

خاندان نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کی دس سالہ بیٹی کو بھی پیٹ درد کی شکایت رہتی ہے۔ ماں نے روتے ہوئے کہا کہ میرا بچہ تو چلا گیا، نہ جانے اور کتنے بچے اس گندے پانی کی نذر ہوں گے۔محکمۂ صحت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آلودہ پانی پینے سے اب تک 149 مریض سامنے آ چکے ہیں اور الٹی دست کے باعث 7 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  زمینی حقیقت اس سے مختلف بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک 10 سے 11 اموات ہو چکی ہیں۔ اس معاملے نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے زونل افسر اور ایک اسسٹنٹ انجینئر کو انکوائری کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا بھی اعلان کیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں کلورینیشن کا عمل تیز کر دیا ہے اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read